آج دس محرم الحرام، یعنی یوم عاشورا کے موقع پر پورے ہندوستان میں عقیدت و احترام کے ساتھ مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں اور قصبوں میں عزادار کربلا کے شہداء، بالخصوص حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی کو یاد کرتے ہوئے سڑکوں پر جلوس کی شکل میں نکلے ہیں۔ امام بارگاہوں اور عزاخانوں میں مجالس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں روزہ رکھنے والے افراد بھی دیکھے جا رہے ہیں۔
کانگریس لیڈران کا خراج عقیدت اور پیغام انسانیت
اس موقع پر ہندوستان کی بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنماؤں راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے نے عاشورا کی مناسبت سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خصوصی پیغامات جاری کیے اور امام حسین علیہ السلام کی قربانی کو امن، جدوجہد اور حق کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔
आज मुहर्रम के दिन हमें हज़रत इमाम हुसैन जी के बताए हुए उस रास्ते पर चलने का प्रण लेना चाहिए जो संघर्ष, बलिदान और समर्पण से होकर हमें मानवता, शांति और एकता की ओर ले जाता है।
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) July 6, 2025
امام حسین کا پیغام لوگوں کے لیے مشعل راہ
قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے ایکس پر لکھا: آج محرم کے دن ہمیں حضرت امام حسین کے بتائے ہوئے اس راستے پر چلنے کا عزم کرنا چاہیے، جو جدوجہد، قربانی اور ایثار سے ہوتے ہوئے ہمیں انسانیت، امن اور اتحاد کی طرف لے جاتا ہے۔ راہل گاندھی نے امام حسین کی شہادت کو صرف ایک مذہبی واقعہ نہیں بلکہ ایک عالمگیر اور ابدی پیغام قرار دیا۔ ان کے مطابق، امام حسین کی قربانی ہر اس انسان کے لیے مشعلِ راہ ہے جو ظلم، ناانصافی اور جبر کے خلاف کھڑا ہونے کا حوصلہ رکھتا ہے۔
On the solemn occasion of Ashura, the tenth day of Muharram, we pay our tribute to Hazrat Imam Hussain (AS).
His exemplary life, teachings, righteousness, fearless fight against injustice, and supreme sacrifice resonate through every era, continuing to inspire generations. pic.twitter.com/dbh0eerI9L
— Mallikarjun Kharge (@kharge) July 6, 2025
امام حسین کی جدوجہد ظلم کے خلاف ایک ابدی اعلان
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی ایکس (X) پر اپنے پیغام میں کہا: محرم کے دسویں دن عاشورا کے موقع پر ہم حضرت امام حسین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان کی مثالی زندگی، تعلیمات، راست بازی، ناانصافی کے خلاف بے خوف جدوجہد اور عظیم قربانی ہر دور میں گونجتی ہے اور نسل در نسل انسانوں کو متاثر کرتی ہے۔ کھڑگے نے امام حسین کی قربانی کو صرف مذہبی پہلو تک محدود نہ رکھتے ہوئے اسے انسانیت، حق، اور آزادی کی جدوجہد کا عالمی استعارہ قرار دیا۔
امام حسین: امن، انصاف اور حق کے علمبردار
کانگریس لیڈران کے بیانات نے ایک بار پھر اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ امام حسینؓ کی شہادت صرف ایک مذہبی واقعہ نہیں بلکہ اخلاق، قربانی، آزادی، اور انسانی وقار کی علامت ہے، جو دنیا بھر کے انسانوں کے لیے راہِ ہدایت ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں بین المذاہب ہم آہنگی اور امن و بھائی چارے کا پیغام دیا جا رہا ہے، اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات امام حسین کے جذبہ قربانی کو سلام پیش کر رہی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


