پنجاب کے گورنر اور چنڈی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر گلاب چند کٹاریہ نے جمعہ کے روز آسام کے شہر گوہاٹی میں واقع کوئنادھارا گیسٹ ہاؤس میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر کٹاریہ نے مرکزی حکومت کی جانب سے چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن کے لیے حال ہی میں منظور شدہ 125 کروڑ روپے کی گرانٹ پر وزیر داخلہ امت شاہ کا دلی شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ امدادی رقم چنڈی گڑھ کے شہری ڈھانچے اور بنیادی سہولیات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
پنجاب میں سیلاب کی صورت حال پر بھی تبادلۂ خیال
گورنر نے اس ملاقات کے دوران وزیر داخلہ کو پنجاب میں حالیہ سیلاب کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔ انھوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشنز، موجودہ حالات اور آئندہ درکار تعاون کی تفصیل بھی پیش کی۔ دونوں لیڈران نے علاقائی ترقی، عوامی خدمات اور آفات سے نمٹنے کے انتظامات جیسے اہم موضوعات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
اس سے قبل جمعرات کو بھارتی فوج نے پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید سیلاب کے بعد ہیلی کاپٹرز کے ذریعے امدادی کارروائیاں تیز کر دیں۔ فوج کے مطابق آرمی ایوی ایشن یونٹس خراب موسم میں بھی دن رات جان بچانے میں مصروف ہیں۔ 27 اگست کو گرداس پور کے علاقے لسیان میں سیلابی پانی میں پھنسے 27 افراد کو تین چیتا ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کامیابی سے بچایا گیا۔ اس کے علاوہ پٹھانکوٹ میں بھی ریلیف آپریشن جاری ہے، جہاں بھارتی فضائیہ اور پنجاب پولیس کے اشتراک سے چنوک ہیلی کاپٹروں کے ذریعے امدادی سامان متاثرہ علاقوں میں پہنچایا گیا۔ اسی طرحامرتسر ضلع میں بھی بھارتی فوج نے ATOR N1200 اسپیشلسٹ موبیلٹی وہیکل کی مدد سے امدادی کارروائیاں انجام دیں۔ اس حوالے سے عام آدمی پارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بھی فوج کی خدمات کو سراہا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


