نئی دہلی—بھارت کی نوجوان شطرنج کھلاڑی دیویہ دیشمکھ کی جانب سے فیڈے ویمنز ورلڈ کپ 2025 جیتنے پر ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ صرف 19 برس کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دینے والی دیویہ کو ملک کے اعلیٰ ترین سیاسی قائدین، وزرا، اور اپوزیشن رہنماؤں نے مبارکباد دی ہے اور اُن کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے تاریخی جیت کو قابل فخر لمحہ قرار دیا
وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ ایک تاریخی فائنل جس میں دو بہترین بھارتی شطرنج کھلاڑی آمنے سامنے تھیں! نوجوان دیویہ دیشمکھ کو FIDE ویمنز ورلڈ چیس چیمپئن 2025 بننے پر مبارکباد۔ یہ کارنامہ کئی نوجوانوں کے لیے تحریک بنے گا۔ کونیرو ہمپی نے بھی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ دونوں کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات۔
A historic final featuring two outstanding Indian chess players!
Proud of the young Divya Deshmukh on becoming FIDE Women’s World Chess Champion 2025. Congratulations to her for this remarkable feat, which will inspire several youngsters.
Koneru Humpy has also displayed… pic.twitter.com/l7fWeA3qLw
— Narendra Modi (@narendramodi) July 28, 2025
وزیرداخلہ نے دیویہ کے حوصلے کو سراہا
وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا یہ بھارت کے لیے خوشی کا لمحہ ہے! دیویہ دیشمکھ کو FIDE ویمنز ورلڈ کپ جیتنے اور گرینڈ ماسٹر بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ آپ کی ثابت قدمی اور ذہانت نے آپ کو یہ تاج عطا کیا۔ کونیرو ہمپی کو بھی شاندار کھیل پر مبارکباد۔ دونوں کھلاڑیوں کے تابناک مستقبل کے لیے نیک تمنائیں۔
Ecstasy for India!
Congratulations to @DivyaDeshmukh05 on winning the FIDE Women’s World Cup Final and achieving the marvellous feat of becoming a Grandmaster. Your tenacity and mindfulness have truly earned you this crown.Also, congratulations to @humpy_koneru on a remarkable… pic.twitter.com/MnefD3dmYE
— Amit Shah (@AmitShah) July 28, 2025
دو بھارتی خواتین، ایک عالمی اسٹیج: راہل گاندھی
کانگریس رہنما راہل گاندھی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ دو بھارتی خواتین۔ ایک عالمی اسٹیج۔ ایک فخر سے دمکتا ہوا وطن۔ صرف 19 سال کی عمر میں دیویہ دیشمکھ نے FIDE چیس ورلڈ کپ جیت کر غیر معمولی کارنامہ انجام دیا۔ دوسری جانب کونیرو ہمپی، جو خود ایک لیجنڈ ہیں، اس آل انڈیا فائنل کو تاریخی بنا گئیں۔ دونوں چیمپئنز کو مبارکباد!
ڈی کے شیوکمار اور نوین پٹنائک نے بھی پیش کی مبارکباد
کرناٹک کے نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ یہ بھارت کے لیے فخر کا لمحہ ہے، اور بھارتی شطرنج کے لیے ایک سنہری باب۔ دیویہ دیشمکھ نے محض 19 سال کی عمر میں FIDE چیس ورلڈ کپ جیتا اور کونیرو ہمپی کو شکست دی۔ دو چیمپئنز، ایک ملک فخر سے سرشار۔
A proud moment for India, a golden chapter for Indian chess! 🇮🇳♟️
At just 19, Divya Deshmukh becomes the first Indian woman to win the FIDE Chess World Cup, defeating the iconic Humpy Koneru in a historic all-Indian final.
Two champions. One nation beaming with pride.… pic.twitter.com/iGgvZ3OXrP
— DK Shivakumar (@DKShivakumar) July 28, 2025
اوڈیشہ کے وزیراعلیٰ نوین پٹنائک نے بھی کہا کہ نوجوان بھارتی کھلاڑی دیویہ دیشمکھ کو FIDE ویمنز چیس ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد۔ یہ بھارتی اسپورٹس کے لیے فخر کا لمحہ ہے کہ دیویہ اور ہمپی دونوں نے ایک آل انڈیا فائنل کھیل کر تاریخ رقم کی۔
دونوں کھلاڑیوں کے بہتر مستقبل کی دعا کرتا ہوں۔
Congratulate young Indian chess player #DivyaDeshmukh on being crowned champion in the FIDE Women’s Chess World Cup, the first Indian to win the cup. Proud moment for Indian sports as both, #DivyaDeshmukh and #KoneruHumpy scripted history by making it an all-Indian final. Wish… pic.twitter.com/GBlR3Pox5u
— Naveen Patnaik (@Naveen_Odisha) July 28, 2025
بھارت کی شطرنج تاریخ میں ایک نیا باب
دیویہ دیشمکھ کی یہ فتح نہ صرف ایک عالمی اعزاز ہے بلکہ ایک نئی نسل کے اعتماد اور محنت کی گواہی ہے۔ ان کی کامیابی نے شطرنج کے کھیل کو ایک بار پھر بھارت میں مرکز توجہ بنا دیا ہے، اور قوم بھر میں ان کے اعزاز میں جشن کا ماحول ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



