Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Bihar Visit: اس مہینے کے آخر میں بہار کا دورہ کریں گے وزیر اعظم مودی، بہار کے بی جے پی صدر نے کیا تاریخ کا اعلان

واضح رہے کہ پہلگام حملے کے بعد اور آپریشن سندور سے پہلے بھی وزیر اعظم نے بہار کا دورہ کیا تھا۔ تاہم آپریشن سندور کے بعد یہ ان کا پہلا دورۂ بہار ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی اس ماہ کے آخر میں بہار کا دورہ کرنے والے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کا دو روزہ دورہ بہار ممکن ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ جیسوال نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کا دو روزہ مجوزہ دورہ بہار ہونے والا ہے۔ واضح رہے کہ پہلگام حملے کے بعد اور آپریشن سندور سے پہلے بھی وزیر اعظم نے بہار کا دورہ کیا تھا۔ تاہم آپریشن سندور کے بعد یہ ان کا پہلا دورۂ بہار ہے۔

وزیر اعظم مودی کے دورۂ بہار کی تاریخ کا ہوا اعلان

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ جیسوال نے کہا کہ ’’وزیر اعظم مودی 29 مئی کو بہار آئیں گے۔ انھوں نے اسی شام بہار آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 29 مئی کو وہ رات بھر پٹنہ میں قیام کریں گے اور 30 ​​مئی کو وکرم گنج میں پروگرام کے بعد واپس لوٹیں گے۔‘‘ دلیپ جیسوال نے اس امکان کا بھی اظہار کیا کہ وزیر اعظم 29 مئی کی شام کو پٹنہ ہوائی اڈے کی توسیعی عمارت کا افتتاح کریں گے۔

پاک وزیر اعظم کے بیان پر بی جے پی کا جوابی حملہ

دریں اثنا پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے نور خان ایئربیس پر ہندوستان کے حملے کو قبول کرنے پر بی جے پی کے صدر دلیپ جیسوال نے کہا کہ ’’ہندوستانی فوج کی جانب سے پاکستان کے اندر کی گئی کارروائی کی تمام تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔ پاکستان کے اندر آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے جس طرح بہادری کا مظاہرہ کیا ہے اس کا اعتراف پوری دنیا کر رہی ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔‘‘ واضح رہے کہ آپریشن سندور کے بعد پاکستانی کے حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہندوستانی فوج نے اہم پاکستانی فوجی تنصیبات پر حملے کیے تھے، جن میں نور خان ایئربیس بھی شامل تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read