Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Pays Tribute To Mannathu Padmanabhan: وزیر اعظم مودی نے منتھو پدمانابھن کو ان کے یوم پیدائش پر پیش کیا خراج عقیدت

وزیر اعظم مودی نے آج منتھو پدمانابھن کوان کے یوم پیدائش پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بلند پایہ شخصیت کو یاد کیا جن کی زندگی سماج کی خدمت کے لیے وقف تھی۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج منتھو پدمانابھن کوان کے یوم پیدائش پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بلند پایہ شخصیت کو یاد کیا جن کی زندگی سماج کی خدمت کے لیے وقف تھی۔ وزیر اعظم مودی نے منتھو پدمانابھن کو ایک ویژنری شخصیت کے طور پر بیان کیا جن کا ماننا تھا کہ حقیقی ترقی کی جڑیں وقار، مساوات اور سماجی اصلاح میں مضمر ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے صحت، تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے جیسے شعبوں میں پدمانابھن کی اہم کوششوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ وہ ملک کے لیے ایک عظیم ترغیب کا سرچشمہ ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے اس بات پر زور دیا کہ منتھو پدمانابھن کے نظریات ایک ایسے معاشرے کی تعمیر کے لیے ہماری رہنمائی کرتے رہتے ہیں جو انصاف پسند، ہمدرد اور ہم آہنگ ہو۔

ایکس پر الگ الگ پوسٹس میں وزیر اعظم مودی نے لکھا کہ ’’منتھو پدمانابھن کے یوم پیدائش پر ہم ایک بلند پایہ شخصیت کو عقیدت کے ساتھ یاد کرتے ہیں جن کی زندگی معاشرے کی خدمت کے لیے وقف تھی۔ وہ ایک ویژنری شخصیت تھے جن کا ماننا تھا کہ حقیقی ترقی کی جڑیں وقار، مساوات اور سماجی اصلاحات میں مضمر ہیں۔ صحت، تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانے جیسے شعبوں میں ان کی کوششیں انتہائی حوصلہ افزا ہیں۔ ان کے آئیڈیل معاشرے کی رہنمائی کرتے ر ہیں گے، جو انصاف پر مبنی، رحمدل اورمساوات پر مبنی ہو‘‘۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read