بی جے پی کے اراکین پارلیمنٹ نے ایم پی کی کرسی چھوڑ کراسمبلی انتخابات میں کامیاب ہونے کے بعد پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اب بی جے پی کے ان تمام نومنتخب ممبران اسمبلی کے استعفے کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے منظور کرلیا ہے۔ جن اراکین پارلیمنٹ نے اپنا استعفیٰ دیا تھا ان میں نریندر سنگھ تومر، پرہلاد سنگھ پٹیل، رینوکا سنگھ سروتا کے نام اہم ہیں چونکہ یہ سب کے سب مرکزی وزراء تھے۔ اب ان کے استعفے کی منظوری کے بعد صدر جمہوریہ نے ان کی وزارت کی ذمہ داری بھی دوسرے ممبران پارلیمنٹ کو سونپ دی ہے۔
President Droupadi Murmu has directed Union Minister Arjun Munda to be assigned the charge of the Ministry of Agriculture and Farmers Welfare, Union Minister Sushri Shobha Karandlaje to be assigned the charge of the Minister of State in the Ministry of Food Processing Industries,…
— ANI (@ANI) December 7, 2023
صدرجمہوریہ کی ہدایت کے مطابق مرکزی وزیر ارجن منڈا کو نریندر سنگھ تومر کی جگہ پر وزارت زراعت کا اضافی قلمدان دیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر شوبھا کارندلجے کو فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی وزارت میں وزیرمملکت کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ مرکزی وزیر راجیو چندرشیکھر کو جل شکتی ڈیپارٹمنٹ میں ایم او ایس بنایا گیا ہے اور ڈاکٹر بھارتی پروین پوار کو ٹرائبل افیئرز منسٹری میں ایم او ایس کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔