Bharat Express DD Free Dish

Gajendra Singh Shekhawat

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گجیندر سنگھ شیخاوت کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کی مالا مال ثقافت، روایات اور شاندار ورثے کے تحفظ کے ساتھ اسے دنیا کے سامنے پیش کرنے میں شیخاوت کا اہم کردار ہے۔ امت شاہ نے گجیندر سنگھ شیخاوت کی صحت مند اور طویل زندگی کی دعا بھی کی۔

بی جے پی کے سینئر رہنما ونود تاوڑے نے ہندی میں سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے گجیندر سنگھ شیخاوت کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شیخاوت ہندوستان کی مالا مال ثقافت، منفرد روایات اور تاریخی ورثے کو محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر ملک کا وقار بڑھانے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔تاوڑے نے اپنی پوسٹ میں شیخاوت کی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ مہم ڈیجیٹل اور پرنٹ میڈیا، ایئرپورٹ برانڈنگ، ان فلائٹ پلیٹ فارمز، سوشل میڈیا، بین الاقوامی ٹریول نمائشوں اور دیگر تشہیری ذرائع کے ذریعے چلائی جائے گی تاکہ دنیا بھر کے سیاحوں تک بھارت کے سیاحتی مقامات کی معلومات مؤثر انداز میں پہنچائی جا سکیں۔

مرکزی وزیر نے ان یادگار لمحات کی تصاویر اور تجربات سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیے۔ انہوں نے لکھا، "آج ادارے میں کچھ نیا سیکھنے اور کُکنگ میں ہاتھ آزمانے کا موقع ملا۔ میری بنائی ہوئی ڈش چکھنے کے بعد سب نے کہا، 'سر، بہت اچھی بنی ہے۔' اب واقعی اچھی بنی تھی یا پھر طلبہ نے صرف میرا حوصلہ بڑھایا،

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ بھگوان وٹھل اور ماں رکھومائی ہر ایک کی زندگیوں کو خوشی، امن، خوشحالی اور نئی توانائی بخشیں گے۔تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے بھی اس مقدس تہوار پر قوم کو مبارکباد دی۔ 

حکومت کا ماننا ہے کہ جودھپور ہوائی اڈے کے اس نئے ٹرمینل سے خطے میں سیاحت، تجارت، سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ راجستھان کے مختلف علاقوں کو ملکی اور بین الاقوامی فضائی رابطوں سے مزید تقویت ملے گی۔اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے نظرِ ثانی شدہ 'اُڑان' اسکیم بھی لانچ کی۔

مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2014 میں عوام نے کانگریس حکومت کی پالیسیوں سے مایوس ہو کر بھارتیہ جنتا پارٹی کو واضح اکثریت دی تھی۔ ان کے مطابق گزشتہ 12 برسوں میں وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ملک نے ہر شعبے میں نمایاں ترقی کی ہے۔

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کا آغاز یکم فروری 2023 کو اپیندر رائے نے باضابطہ طور پر کیا تھا۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران چینل نے تیزی سے مقبولیت حاصل کی ہے اور سچائی، جرات اور عزم کے ساتھ خبروں کو پیش کرنے کے لیے اپنی الگ شناخت بنائی ہے۔

پی ایم  مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ایکس' پر پیغام میں کہا: بھارت کو سیاحت کا مرکز بنانے اور بھارتی ثقافت کو عالمی سطح پر فروغ دینے کے لیے گجیندر سنگھ شیخاوت جو وسیع پیمانے پر کوششیں کر رہے ہیں، انہیں سالگرہ کی دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں ان کی طویل عمر اور صحت مند زندگی کے لیے پراتھنا کرتاہوں۔"

یہ تقریب پدم شری ڈاکٹر سوما گھوش، جو بنارس گھرانے کی معروف گائیکہ ہیں، کی قیادت میں اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس (آئی جی این سی اے) کے تعاون سے منعقد کی گئی۔ اس کا مقصد استاد بسم اللہ خان کی اس لازوال موسیقی کی میراث کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔