اشیم کمار کو ہریانہ اور اشوک گجپتی کو گوا کا گورنر بنایا گیا ہے جبکہ کویندر گپتا کو لداخ کا ایل جی بنایا گیا ہے۔
ملک کی صدرجمہوریہ دروپدی مرمونے ہریانہ اورگوا میں نئے گورنروں کا تقررکردیا ہے۔ اس کےعلاوہ لداخ میں ایک نئے لیفٹیننٹ گورنر کی تقرری کی گئی ہے۔ صدردروپدی مرمونے پروفیسراشیم کمارگھوش کو ہریانہ کا گورنراوراشوک گجپتی راجوکوگوا کا گورنرمقررکیا ہے، جبکہ کویندرگپتا کولداخ کا لیفٹیننٹ گورنرمقررکیا گیا ہے۔
کون ہیں اشیم کمارگھوش؟
سینئراکیڈمک رول نبھانے والے اشیم کمارگھوش کوصدرجمہوریہ دروپدی مرمونے ہریانہ کا گورنربنایا ہے۔ انہیں ہائی ایجوکیشن میں کافی انتظامی تجربہ ہے، جس کا فائدہ اب ہریانہ کوملے گا۔ وہ جلد ہی گورنرکا عہدہ سنبھالیں گے۔ پروفیسراشیم کمارگھوش ایک سینئرلیڈر، ماہرتعلیم اورمغربی بنگال بی جے پی کے سابق ریاستی صدر ہیں۔ 1944 میں ہاوڑہ میں پیدا ہوئے، گھوش کولکاتا کے ودیا ساگرکالج سے سیاسیات میں گریجویٹ ہیں۔ وہ کئی سالوں سے سیاسیات کے پروفیسرہیں۔ انہوں نے 1991 میں بی جے پی میں شمولیت اختیارکی اورپارٹی میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ وہ 1999 سے 2002 تک مغربی بنگال بی جے پی کے صدررہے۔ اپنے دور میں، انہوں نے ریاست میں پارٹی کو مضبوط کرنے میں کلیدی کردارادا کیا۔
اشوک گجپتی راجوکوگوا کا گورنرمقررکیا گیا
سینئرٹی ڈی پی لیڈراورآندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابونائیڈوکے قریبی ساتھی پشوپتی اشوک گجپتی راجوکوگوا کا نیا گورنرمقررکیا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت ہند میں مرکزی شہری ہوابازی کی وزارت بھی سنبھالی ہے۔ اپنے دہائیوں کے سیاسی کیریئرمیں، وہ آندھرا پردیش اور مرکزدونوں میں کئی اہم عہدوں پرفائزرہے ہیں۔
جموں وکشمیرکے سابق نائب وزیراعلیٰ ہیں کویندرگپتا
جموں وکشمیرمیں بی جے پی کے سینئرلیڈرکویندرگپتا کولداخ کا نیا لیفٹیننٹ گورنربنایا گیا ہے۔ کویندرگپتا اس سے قبل جموں وکشمیراسمبلی کے اسپیکررہ چکے ہیں۔ جب جموں وکشمیرمیں پی ڈی پی اوربی جے پی کی مخلوط حکومت بنی توکویندرگپتا کونائب وزیراعلیٰ بنایا گیا تھا۔ اب انہیں لداخ کا لیفٹیننٹ گورنربنایا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


