Bharat Express DD Free Dish

Pramod Krishnam criticizes Owaisi: اسلام میں جھوٹ بولنا حرام ہے،اویسی جھوٹ بول رہے ہیں ،ان کے خلاف فتویٰ جاری ہونا چاہیے:پرمود کرشنم

گزشتہ روز رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے اپنےایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا تھا کہ سنبھل سے مسلمان ڈر کے مارے ہجرت کرنے پر مجبور ہیں ۔ اویسی کے بقول سنبھل میں خوف اور جبر کا ایسا ماحول بنا ہوا ہے کہ لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

کلکی دھام کے پیٹھادھیشور اچاریہ پرمود کرشنم نے ایم آئی ایم چیف اسدالدین اویسی پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ اویسی صاحب اسلام میں جھوٹ بولنا حرام ہے،اور آپ سنبھل کے بارے میں جھوٹ بول رہے ہیں کہ سنبھل کے مسلمان ہجرت کررہے ہیں ۔ملزمین کےفرار ہونے کو ہجرت کہنا جائز نہیں ہے۔ اس پر تو آپ کے خلاف فتویٰ جاری ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے اپنےایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا تھا کہ سنبھل سے مسلمان ڈر کے مارے ہجرت کرنے پر مجبور ہیں ۔ اویسی کے بقول سنبھل میں خوف اور جبر کا ایسا ماحول بنا ہوا ہے کہ لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ حکومت کو سنبھل کے مسلمانوں کو نشانہ بنانا بند کرنا ہوگا اور انہیں اجتماعی سزا دینا روکنا ہوگا، اعتماد سازی کے لیے جلد از جلد اقدامات کیے جائیں۔ مودی اور بی جے پی نے بار بار جھوٹی افواہیں پھیلائیں کہ ہندو کچھ علاقوں سے ‘ہجرت’ کر رہے ہیں، ہر بار یہ جھوٹی ثابت ہوئی۔ یہاں پولیس اور انتظامیہ خود تسلیم کر رہی ہے کہ مسلمانوں کو ہجرت پر مجبور کیا جا رہا ہے، پھر حکومت کیوں خاموش ہے؟ اب اچاریہ پرمود کرشنم نےاسی بیان پر پلٹ وار کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read