Bharat Express

Global Millets Conference: کسی کے آگے ’شری‘ ایسے نہیں لگتا… ‘ گلوبل ملیٹس کانفرنس میں بولے وزیر اعظم مودی’

Global Millets 2023: وزیر اعظم مودی نے دو دن تک چلنے والے گلوبل ملیٹس کانفرنس کا افتتاح کیا۔ پروگرام میں 100 سے زیادہ ممالک کے وزرائے زراعت، محققین اور سائنسدانوں نے شرکت کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی۔ (Image Source: ANI)

PM Modi Inaugurates Global Millets Conference: وزیراعظم نریندر مودی نے آج (18 مارچ) نئی دہلی میں گلوبل ملیٹس کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ گلوبل ملیٹس (شری انّا) کانفرنس جیسے انعقاد نہ صرف گلوبل گڈس کے لئے ضروری ہے بلکہ گلوبل گڈس میں ہندوستان کی بڑھتی ذمہ داری کی بھی علامت ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ جب ہم کسی عزم کو آگے بڑھاتے ہیں تو اسے منزل تک پہنچانے کی ذمہ داری بھی اتنا ہی اہم ہوتا ہے۔ آج دنیا جب ’انٹرنیشنل ملیٹس ایئر‘ منا رہی ہے تو ہندوستان اس مہم کی قیادت کر رہا ہے۔ دو دنوں تک چلنے والے گلوبل ملیٹس (شری انا) کانفرنس میں 100 سے زیادہ ممالک کے وزرائے زراعت، محققین اور سائنسدانوں نے شرکت کی۔

پانی کی کمی میں بھی ہوتی ہے پیداوار

موسمیات اورآب وہوا کا لچکدار ہونا ملیٹس کی طاقت ہے۔ جوارانتہائی نامساعد موسمی حالات میں بھی آسانی سے پیدا کیا جا سکتا ہے۔ اس کی پیداوار کے لئے بھی کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے، جس کی وجہ سے پانی کی کمی والی جگہوں پر بھی اسے پسندیدہ فصل سمجھا جاتا ہے۔

وزیراعظم مودی نے مزید کہا کہ ‘شری انّا’ صرف کھیتی یا کھانے تک محدود نہیں ہے، جو لوگ ہندوستان کی روایت سے واقف ہیں، وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ ہمارے یہاں کسی کے آگے ’شری‘ ایسے نہیں لگتا ہے۔ جہاں ’شری‘ ہوتا ہے خوشحالی بھی ہوتی ہے اوراجتماعیت بھی ہوتی ہے۔ ’شری انّا‘ بھی ہندوستان میں مکمل ترقی کا ذریعہ بن رہا ہے، اس میں گاؤں بھی جڑا ہوا ہے اورغریب بھی۔ ’شری انّا‘ یعنی ملک کے چھوٹے کسانوں کی خوشحالی کا باب، ملک کے کروڑوں لوگوں کی پرورش کا ذریعہ، ملک کے قبائلی سماج کی مہمان نوازی۔ کم پانی میں فصلوں کی زیادہ پیداوار، کیمیکل فری فارمنگ ایک بڑی بنیاد ہے، جو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے میں مددگار ہے۔

   -بھارت ایکسپریس