Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Addresses Nation: کانگریس ملک کو مضبوط نہیں ہونے دینا چاہتی: وزیر اعظم نریندر مودی، خواتین ریزرویشن بل پر مودی کا قوم سے خطاب

وزیر اعظم  مودی نے مزید کہا کہ حکومت کے لیے ہمیشہ قومی مفاد سب سے اوپر رہا ہے، لیکن کچھ سیاسی جماعتوں کے لیے جماعتی مفاد قومی مفاد سے بڑا ہو جاتا ہے۔ ان کے مطابق یہی وجہ ہے کہ خواتین ریزرویشن بل جیسے اہم معاملے پر بھی سیاست کی گئی۔

نئی دہلی : خواتین ریزرویشن بل پارلیمنٹ میں منظور نہ ہونے کے بعد نریندر مودی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن، خاص طور پر کانگریس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ وزیر اعظم  مودی نے کہا کہ وہ آج ملک کی بہنوں اور بیٹیوں سے بات کرنے کے لئے آئے ہیں، کیونکہ پارلیمنٹ میں خواتین کے حقوق سے متعلق اہم قانون پاس نہ ہو سکا، جس پر انہیں افسوس ہے۔وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں کہا، “آج بھارت کا ہر شہری دیکھ رہا ہے کہ کس طرح ناری شکتی کی پرواز کو روک دیا گیا۔ خواتین کے خوابوں کو بے رحمی سے کچلا گیا۔ ہماری بھرپور کوششوں کے باوجود ناری شکتی وندن ایکٹ پارلیمنٹ میں پاس نہیں ہو سکا۔ میں اس کے لیے ملک کی تمام ماؤں اور بہنوں سے معذرت خواہ ہوں۔” انہوں نے کہا کہ حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا، مگر اپوزیشن کے رویے کی وجہ سے کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔

وزیر اعظم  مودی نے مزید کہا کہ حکومت کے لیے ہمیشہ قومی مفاد سب سے اوپر رہا ہے، لیکن کچھ سیاسی جماعتوں کے لیے جماعتی مفاد قومی مفاد سے بڑا ہو جاتا ہے۔ ان کے مطابق یہی وجہ ہے کہ خواتین ریزرویشن بل جیسے اہم معاملے پر بھی سیاست کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جب سیاسی مفاد کو ترجیح دی جاتی ہے، تو اس کا نقصان ملک اور خواتین کو اٹھانا پڑتا ہے۔

اپوزیشن پر نشانہ سادھتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 21ویں صدی کی خواتین ہر چیز پر نظر رکھ رہی ہیں اور وہ سب کچھ سمجھ چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کی مخالفت کرنے والوں کو اس کا سیاسی خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ وزیر اعظم مودی نے یہ بھی الزام لگایا کہ اپوزیشن جماعتوں نے آئین سازوں کے جذبات کی بھی توہین کی ہے۔

 وزیر اعظم  مودی نے ڈی ایم کے، ترنمول کانگریس اور سماجوادی پارٹی کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ان جماعتوں کی خود غرض سیاست کی وجہ سے خواتین کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پارٹیاں خواتین کے حقوق چھننے کے باوجود تالیاں بجاتی رہیں، جو خواتین کے وقار اور خود اعتمادی پر ضرب کے مترادف ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کانگریس پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ہر اصلاحی قدم کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے تین طلاق قانون کی مخالفت کی، آرٹیکل 370 کی منسوخی کی مخالفت کی اور اب خواتین ریزرویشن بل کی بھی مخالفت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس “ون نیشن، ون الیکشن” جیسے اصلاحی اقدامات کی بھی مخالفت کرتی ہے اور ملک کو مضبوط نہیں ہونے دینا چاہتی۔
وزیر اعظم نے خطاب کے آخر میں یقین دلایا کہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی اور اس معاملے کو عوام کے درمیان لے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی ترقی ہی ملک کی ترقی ہے اور حکومت اس مقصد کے لیے ہر ممکن قدم اٹھاتی رہے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read