بی جے پی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 17 ستمبر 2025 کو ملک بھر میں ’’سوستھ ناری، سشکت پریوار ابھیان‘‘ کا آغاز کریں گے۔ یہ اقدام خواتین اور بچوں کے لیے صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کی وسیع کوششوں کا حصہ ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ٹویٹ میں اس کا اعلان کرتے ہوئے جے پی نڈا نے لکھا کہ ’’معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی 17 ستمبر 2025 کو سوستھ ناری، سشکت پریوار ابھیان کا آغاز کریں گے۔ اس مہم کا مقصد پورے بھارت میں خواتین اور بچوں کے لیے صحت کی سہولیات کو مضبوط بنانا ہے، تاکہ بہتر رسائی، معیاری نگہداشت اور آگاہی یقینی بنائی جا سکے۔‘‘
وزیر صحت نے بتایا کہ اس ملک گیر مہم کے تحت 75,000 ہیلتھ کیمپس لگائے جائیں گے، جو آیوشمان آروگیہ مندر، کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز (CHCs) اور دیگر طبی مراکز میں منعقد ہوں گے۔ ان کیمپس میں خاص طور پر خواتین اور بچوں کی صحت سے متعلق ضروری خدمات فراہم کی جائیں گی۔ جے پی نڈا نے کہا کہ ’’یہ کیمپس خواتین اور بچوں کی صحت کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیے گئے ہیں، جو حکومت کے جامع صحت کی دیکھ بھال کے وژن کی عکاسی کرتے ہیں۔‘‘ وہیں اس مہم کے دوران ’’پوشن ماہ‘‘ بھی تمام آنگن واڑی مراکز میں منایا جائے گا، جس کا مقصد غذائیت، صحت سے متعلق آگاہی اور مجموعی فلاح و بہبود کو فروغ دینا ہے۔
माननीय प्रधानमंत्री श्री @narendramodi जी 17 सितम्बर 2025 को ‘स्वस्थ नारी, सशक्त परिवार अभियान’ का शुभारंभ करेंगे।
इस अभियान का उद्देश्य महिलाओं और बच्चों के लिए स्वास्थ्य सेवाओं को सशक्त कर, उनकी बेहतर पहुंच, गुणवत्तापूर्ण देखभाल और जागरूकता सुनिश्चित करना है।
इस अभियान के… pic.twitter.com/Dn5PpkLkpG
— Jagat Prakash Nadda (@JPNadda) September 8, 2025
جے پی نڈا نے نجی اسپتالوں اور طبی شعبے سے وابستہ دیگر اداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس قومی مہم کا حصہ بنیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں تمام نجی اسپتالوں اور صحت سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور اس جن بھاگیداری ابھیان کا لازمی طور پر حصہ بنیں۔‘‘ انھوں نےمزید کہا کہ ’’انڈیا فرسٹ‘ کو اپنی تحریک بناتے ہوئے، آئیے ہم سب مل کر وِکست بھارت کے لیے اپنی اجتماعی کوششوں کو مضبوط کریں۔‘‘ یہ مہم نہ صرف خواتین و بچوں کی صحت کے تحفظ کی جانب ایک بڑا قدم ہے بلکہ ایک صحت مند اور بااختیار معاشرے کی تعمیر کے لیے حکومت کے عزم کو بھی ظاہر کرتی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

