Bharat Express DD Free Dish

PM Modi pays tribute to Maharana Pratap: وزیر اعظم مودی نے مہارانا پرتاپ کو ان کی جینتی کے موقع پر پیش کیا خراج عقیدت

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے مہارانا پرتاپ کی بہادری اور حب الوطنی کو سلام پیش کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے مہارانا پرتاپ کی جینتی کے موقع پر انھیں یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے مہارانا پرتاپ کی بہادری اور حب الوطنی کو سلام پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ مہارانا پرتاپ کی بہادرانہ زندگی آج بھی ہم وطنوں کے لیے مثالی اور مشعلِ راہ ہے۔

’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے لکھا ’’ملک کے لافانی جنگ جو مہارانا پرتاپ کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت۔  مادر وطن کی عزت نفس کی حفاظت کے لیے انھوں نے جس جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا وہ آج بھی ہمارے بہادروں کے لیے مشعل راہ ہے۔ مادر وطن کے لیے وقف ان کی بہادرانہ زندگی ہمیشہ ہم وطنوں کو متاثر کرتی رہے گی۔‘‘

سینئر بی جے پی لیڈران نے بھی پیش کیا خراج عقیدت

دریں اثنا بی جے پی کے سینئر لیڈران نے بھی مہارانا پرتاپ کی جینتی پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما نے مہارانا پرتاپ کو ’’ہندوستانی عزت نفس کی طاقتور گرج‘‘ اور ’’ویر شرومنی‘‘ قرار دیتے انھیں قربانی اور حب الوطنی کی علامت کہا۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی مہارانا پرتاپ کو ’’آزادی کی ابدی آواز‘‘ اور ’’قربانی کا روشن پرچم‘‘ قرار دیتے ہوئے دلی خراج عقیدت پیش کیا۔ وہیں مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مہارانا پرتاپ کی بہادری کو مثالی قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ وہ آزادی پسندوں کے لیے مزاحمت کی علامت بن گئے تھے اور یہاں تک کہ ویتنام کی جنگ میں امریکہ کے خلاف جدوجہد کے دوران ویتنام کے لوگوں کو بھی متاثر کیا تھا۔

بہادری اور قربانی کی علامت: مہارانا پرتاپ

واضح رہے کہ مہارانا پرتاپ 9 مئی 1540 کو پیدا ہوئے اور وہ موجودہ راجستھان میں میواڑ کی سلطنت پر حکومت کرتے تھے۔ انھیں مغل بادشاہ اکبر کے خلاف اپنی بہادرانہ مزاحمت کے لیے یاد کیا جاتا ہے، خاص طور پر 1576 میں ہلدی گھاٹی کی لڑائی کے دوران۔ پورا ملک آج ان کی جینتی منا رہا ہے اور سیاسی لیڈران سے لے کر عوام تک سب انھیں یاد کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read