Bharat Express

BJP Parliamentary Party Meeting: ترکی میں زلزلہ کا ذکر کرکے وزیر اعظم مودی ہوئے جذباتی، کچھ کی تباہی کو یاد کرکے کہا- ہرممکن مدد کریں گے

BJP Parliamentary Party Meeting: بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ترکی میں آئے زلزلے کا ذکر کرکے گجرات کے کچھ کے زلزلہ کو یاد کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی۔ (فائل فوٹو)

BJP Parliamentary Party Meeting: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں وزیراعظم نریندر مودی نے حصہ لیا۔ میٹنگ میں وزیراعظم مودی نے ترکی میں آئے تباہ کن زلزلہ کا ذکر کیا اور جذباتی ہوگئے۔ انہوں نے گجرات کے کچھ کے زلزلہ کو یاد کرتے ہوئے کہا، ایسی مصیبتیں ہم نے بھی جھیلی ہیں۔ ہندوستان ترکی کی ہرممکن مدد کرے گا۔

بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں ترکی اور شام کے زلزلے کے سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ وہاں بنے حالات کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے سال 2021 میں کچھ کے زلزلہ کو یاد کرکے کہا، اس طرح کی مشکلات کا ہم نے بھی سامنا کیا ہے۔ ہم (ہندوستان) اس مشکل وقت میں ترکی کی ہرممکن مدد کریں گے۔

دراصل، پیر کے روز (6 فروری) کو ترکی میں تباہ کن زلزلہ آیا تھا۔ اس کی شدت 7.8 ریکٹراسکیل تھی۔  زلزلہ اتنا خطرناک تھا کہ اب تک 4 ہزار سے زیادہ لوگوں کی اموات درج کی جاچکی ہیں۔ جبکہ 15 ہزار سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

غریبوں کے مفاد کا بجٹ: وزیراعظم

مرکزی بجٹ پیش کئے جانے کے بعد بی جے پی کی پارلیمانی ٹیم کی اس میٹنگ میں وزیراعظم مودی نے سبھی اراکین پارلیمنٹ سے بجٹ کو عوام تک پہنچانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں غریبوں کے مفاد کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ کوئی بھی اسے ‘انتخابی بجٹ’ نہیں کہہ رہا ہے۔ حالانکہ یہ آئندہ لوک سبھا الیکشن سے پہلے آخری مکمل بجٹ ہے۔

مرکزی وزیربرائے پارلیمانی امور پرہلاد جوشی نے وزیراعظم مودی کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے صحافیوں سے کہا کہ یہاں تک کہ جو لوگ نظریاتی طور پر بی جے پی کی مخالفت کر رہے ہیں، انہوں نے بھی بجٹ کا استقبال کیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس