Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Is Not Addressing the Nation Tonight: پی ایم مودی آج رات آٹھ بجے قوم سے نہیں کریں گے خطاب، فرضی خبریں ہورہی ہیں وائرل،عوام  سے محتاط رہنے کی اپیل

فیکٹ چیک ایجنسیوں کی جانب سے کی گئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ یہ پیغامات جعلی ہیں اور ان کا کوئی سرکاری ثبوت نہیں ہے۔اس لئے  شہریوں سے گزارش  کی گئی ہے کہ وہ ایسی غیر مصدقہ خبروں کو آگے نہ بڑھائیں۔

ہندوستان پاکستان کے مابین کشیدگی فی الحال اپنے شباب پر ہے ،اسی دوران سوشل میڈیا پر یہ افواہ پھیلائی جارہی ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی آج رات 8 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔ قریب کئی گھنٹوں سے سوشل میڈیا پر یہ افواہ گردش کر رہی ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی آج رات قوم سے خطاب کرنے والے ہیں۔ تاہم، یہ خبر مکمل طور پر غلط ہے۔ایسی کوئی خبر پی ایم او سے نہیں دی گئی ہے اور نا ہی ایسی کوئی تیاری چل رہی ہے۔اس حوالے سے سرکاری ذرائع اور حکومتی ترجمان نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم کا آج رات  قوم کے نام کوئی خطاب طے نہیں ہے۔ ایسی افواہوں سے عوام میں کنفیوژن پھیلتا ہے، اس لئے  لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف سرکاری اعلانات پر بھروسہ کریں۔

واضح رہے کہ یہ افواہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، خاص طور پر واٹس ایپ اور فیس بک، پر تیزی سے پھیل رہی ہے۔ کچھ پیغامات میں دعویٰ کیا گیا کہ وزیراعظم مودی آج  قومی اہمیت کے مسائل پر بات کریں گے۔  حالانکہ فیکٹ چیک ایجنسیوں کی جانب سے کی گئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ یہ پیغامات جعلی ہیں اور ان کا کوئی سرکاری ثبوت نہیں ہے۔اس لئے  شہریوں سے گزارش  کی گئی ہے کہ وہ ایسی غیر مصدقہ خبروں کو آگے نہ بڑھائیں اور سرکاری ویب سائٹس یا نیوز چینلز سے معلومات حاصل کریں۔حکومت نے عوام سے کہا ہے کہ وہ فرضی خبروں سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی قسم کی افواہ پر کان نہ دھریں۔ خاص طور پر موجودہ دور میں، جب سوشل میڈیا پر غلط معلومات تیزی سے پھیلتی ہیں، شہریوں کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔

وہیں اس افواہ کی ایک دوسری وجہ یہ بھی بتائی جارہی ہے کہ آج رات پی ایم مودی ایک ہندی نیوز چینل کے پروگرام میں شرکت کرکے خطاب کرنے والے ہیں ۔لیکن یہ ایک چینل کا خاص پروگرام ہے جس میں مختلف  سیشن میں متعدد مہمانان کو مدعو کرکے ان کے خطابات کرائے جا رہے ہیں ،اسی ضمن میں اس چینل نے پی ایم مودی کو بھی مدعو کیا تھا اور وزیراعظم نے دعوت قبول بھی کی ہے اور آج وہ اس چینل کے بینر تلے ہورہے ایک خاص کانکلیو میں خطاب کرنے والے ہیں ۔ اس خطاب کا قوم کے نام یا ہندوستان پاکستان جنگی صورتحال سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔البتہ دہشت گردی اور حالیہ واقعات پر پی ایم مودی اپنے موقف کا اعادہ ضرور کرسکتے ہیں ،البتہ قوم کے نام پی ایم مودی کے خطاب سے متعلق خبر مکمل طور پر فرضی اور بے بنیاد ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔