Bharat Express DD Free Dish

PM Modi congratulates to Mandhana and Muchhal: ’’خوبصورت کور ڈرائیو اور مدھر میوزیکل سمفنی‘‘، وزیراعظم مودی نے مندھانا اور مُچھل کو دی  شادی کی مبارکباد

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے خط میں کہا کہ یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ اسمرتی اور پلاش کی شادی 23 نومبر 2025 کو ہو رہی ہے۔ اس مبارک اور خوشی کے موقع پر مندھانا اور مُچھل خاندانوں کو دلی مبارکباد۔

ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی اسٹار بلے بازا سمرتی مندھانا 23 نومبر کو پلاش مُچھل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔ شادی کی رسومات کا آغاز ہو چکا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک خاص پیغام کے ذریعے مندھانا اور پلاش کو شادی کی مبارک باد دی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے خط میں لکھا:

’’یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی کہ اسمرتی اور پلاش کی شادی 23 نومبر 2025 کو ہوگی۔ اس مبارک اور مسرت کے موقع پر مندھانا اور مُچھل خاندانوں کو دل سے مبارک باد اور نیک خواہشات۔ زندگی کے ہر موسم میں ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر چلتے ہوئے، یہ جوڑا ایک دوسرے کی موجودگی میں طاقت حاصل کرے اور ان کے دل، دماغ اور روح میں ہم آہنگی قائم ہو۔ ان کے خواب ایک دوسرے سے وابستہ اور ساتھ ساتھ آگے بڑھیں، انہیں خوشی اور گہری سمجھ بوجھ سے بھرپور مستقبل کی طرف لے جائیں۔‘‘

’میں اس خاص موقع پر جوڑے کے لیے دعائیں بھیجتا ہوں‘

وزیراعظم مودی نے مزید لکھا:’’اسمرتی اور پلاش بھروسے پر بنیاد رکھنے والی زندگی بنائیں، ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیں، محبت سے ذمہ داریاں نبھائیں اور ایک دوسرے کی خوبیوں اور خامیوں کے ساتھ آگے بڑھیں۔ جیسے ہی وہ ایک نئی، خوبصورت زندگی کا آغاز کرتے ہیں، اسمرتی کے خوبصورت کور ڈرائیو کو پلاش کی مدھر میوزیکل سمفنی کے ساتھ مل کر ایک شاندار پارٹنرشپ بناتے دیکھنا خوشی کا باعث ہے۔ یہ بھی دلچسپ ہے کہ ٹیم گروم اور ٹیم برائیڈ کے درمیان ایک سیلیبریشن کرکٹ میچ رکھا گیا ہے۔ زندگی کے کھیل میں دونوں ٹیمیں کامیاب ہوں۔ میں اس خاص موقع پر اس جوڑے کو اپنی نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔‘‘ اسمرتی مندھانا اور پالاش مُچھل طویل عرصے سے ایک رشتے میں ہیں۔ دونوں کی شادی سے متعلق کافی عرصے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں، لیکن شاید مندھانا نے اپنے پروفیشنل کیریئر میں بڑی کامیابی حاصل کرنے کے بعد ہی شادی کا فیصلہ کیا۔ بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے 2 نومبر کو جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پہلا ورلڈ کپ جیتا تھا اور مندھانا نے اس میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ورلڈ چیمپئن بننے کے بعد انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ مندھانا اور مُچھل کی شادی میں سنیما، سیاست، تجارت اور کرکٹ کی نامور شخصیات کے شرکت کرنے کی امید ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read