وزیر اعظم نریندر مودی، دہلی کے سابق وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے جمعہ کو پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کرتے ہوئے ۔
پی ایم مودی نے ایکس پر لکھا
Best wishes to Punjab CM Shri Bhagwant Mann Ji on his birthday. May he be blessed with a long and healthy life.@BhagwantMann
— Narendra Modi (@narendramodi) October 17, 2025
پی ایم مودی نے لکھا، “پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کو ان کی سالگرہ پر دلی نیک تمنائیں، بھگوان انہیں لمبی اور صحت مند زندگی عطا فرمائے۔”
مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان
مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے، پوسٹ میں لکھا، “پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ آپ ہمیشہ صحت مند رہیں اور لمبی زندگی گزاریں۔ نیک خواہشات۔”
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر منیش سیسودیا
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر منیش سیسوڈیا نے لکھا، “میرے پیارے دوست، مشن رنگلا پنجاب کے کمانڈر، وزیر اعلی بھگونت مان کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ میری دعا ہے کہ آپ کا رنگلا پنجاب بنانے کا خواب پورا ہو۔ پنجاب کا مستقبل آپ کے مضبوط کندھوں پر ٹکا ہوا ہے۔ بھگوان آپ کو صحت مند، خوش اور توانائی سے بھرے رکھے، اور آپ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے طور پر طویل عرصے تک عوام کی خدمت کرتے رہیں”۔
دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے لکھا، “پنجاب کے سب سے پیارے وزیر اعلیٰ اور میرے چھوٹے بھائی بھگونت مان کو سالگرہ کی بہت سی مبارکباد۔ بھگوان آپ کو لمبی زندگی، اچھی صحت اور لوگوں کی خدمت کرنے کے لیے مسلسل توانائی عطا فرمائے۔ آپ پنجاب کے ہر گھر میں خوشیاں پھیلاتے رہیں”۔
عام آدمی پارٹی (پنجاب) کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں سی ایم بھگونت مان کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔ پوسٹ میں لکھا گیا، “عوام نواز حکومت اور سہولیات کے ساتھ ساتھ لاکھوں پنجابیوں کے لیے امید اور حوصلہ افزائی۔ سالگرہ مبارک ہو، مان صاحب۔”
AAP لیڈر یووراج بھردواج نےایکس میں لکھا، “سردار بھگونت مان، سب کے دلوں کے پیارے، عوام کے لیڈر، عوامی خدمت، ایمانداری اور سادگی کی علامت ہیں، جنہوں نے سیاست کو لوگوں کی آواز بنایا۔”
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



