متحدہ عرب امارت کے صدر محمد بن زائد النہیان ہندوستان کے دورے پر ہیں ، وہ گجرات وائبرنٹ سمٹ میں شرکت کرنے کیلئے ہندوستان پہنچے ہیں ۔ گجرات کے احمدآباد ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد ابوظہبی کے صدر کا وزیراعظم نریندر مودی نے والہانہ استقبال کیا ۔ اس بیچ رسمی ملاقات کے ساتھ ہی محمد بن زائد النہیان نے احمد آباد میں وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ روڈ شو میں شرکت کی۔ حالانکہ دیگر کئی ممالک کے سینئر رہنما بھی اس سمٹ میں شرکت کیلئے پہنچے ہیں لیکن کسی کے ساتھ پی ایم مودی کا روڈ شو نہیں ہوا بلکہ متحدہ عرب امارت کےا میر کے ساتھ روڈ شو کیا گیا ہے اور اس کے بعد سمٹ میں شرکت ہورہی ہے۔
#WATCH | PM Modi and UAE President Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan hold a roadshow in Ahmedabad, ahead of Vibrant Gujarat Global Summit pic.twitter.com/a6w27umeTJ
— ANI (@ANI) January 9, 2024
#WATCH | People in large numbers welcome PM Modi and UAE President Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan in Gujarat’s Ahmedabad pic.twitter.com/YdGFcP35Nm
— ANI (@ANI) January 9, 2024
PM @narendramodi welcomed HH @MohamedBinZayed at Ahmedabad airport. His distinguished presence at the @VibrantGujarat Summit makes the Summit even more special. 🇮🇳 🇦🇪 pic.twitter.com/3VohyNMU0y
— PMO India (@PMOIndia) January 9, 2024
وزیر اعظم مودی بدھ (10 جنوری) کو گاندھی نگر کے مہاتما مندر کنونشن سینٹر میں چوٹی کانفرنس کے 10ویں اجلاس کا افتتاح کرنے والے ہیں۔ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق، 8 سے 10 جنوری تک گجرات کے اپنے تین روزہ دورے کے دوران، پی ایم مودی عالمی رہنماؤں اور اعلیٰ عالمی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران (سی ای او) کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔اب تک کئی رہنماوں اور سی ای اوز سے ملاقات ہوچکی ہے مزید کچھ رہنماوں سے ملاقات شیڈول ہے۔
بتادیں کہ آج تقریبا 9.30 بجے، پی ایم مودی گاندھی نگر میں مہاتما مندر کنونشن سینٹر پہنچے، جہاں وہ عالمی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کرتے نظرآئے، اس کے بعد اعلی عالمی کمپنیوں کے سی ای او کے ساتھ بھی ملاقات کی۔پی ایم او نے کہا کہ انہوں نے تقریباً 3 بجے وائبرنٹ گجرات گلوبل ٹریڈ شو کا افتتاح کیا ہے۔ وہیں شام چھ بجے کے قریب متحدہ عرب امارت کے صدر کا پی ایم مودی نے احمد آباد ایئر پورٹ پر استقبال کیا اور پھر تین کیلو میٹر کا لمبا روڈ شو کیا گیا جس میں متحدہ عرب امارت کے امیر ساتھ ساتھ تھے۔بتادیں کہ گاندھی نگر میں 10 سے 12 جنوری تک چوٹی کانفرنس کا 10 واں ایڈیشن منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس سال کے سربراہی اجلاس کے لیے 34 شراکت دار ممالک اور 16 شراکت دار تنظیمیں ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔