وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز مجاہد آزادی چندر شیکھر آزاد کو ان کے یومِ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’’بے مثال بہادری اور حوصلے کا مظہر تھے‘‘ اور ان کا کردار آزادی کی جدوجہد میں ناقابلِ فراموش ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ چندر شیکھر آزاد کی زندگی آج کے نوجوانوں کو یہ سبق دیتی ہے کہ وہ ’’ہمت اور یقین کے ساتھ انصاف کے لیے کھڑے ہوں۔‘‘
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں پی ایم مودی نے لکھا کہ ’’چندر شیکھر آزاد کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ وہ بے مثال بہادری اور حوصلے کا مظہر تھے۔ ہندوستان کی آزادی میں ان کا کردار بہت بڑا ہے اور ہمارے نوجوانوں کو حوصلہ دیتا ہے کہ وہ ہمت اور یقین کے ساتھ انصاف کے لیے کھڑے ہوں۔‘‘
Tributes to Chandra Shekhar Azad on his birth anniversary. He epitomised unparalleled valour and grit. His role in India’s quest for freedom is deeply valued and motivates our youth to stand up for what is just, with courage and conviction.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 23, 2025
اس موقع پر زیر داخلہ امت شاہ نے بھی سوشل میڈیا پر اپنا پیغام شیئر کیا اور چندرشیکھر آزاد کو خراج پیش کیا۔ انھوں نے لکھا کہ ’’چندر شیکھر آزاد جی نے مادر وطن کی آزادی کے تئیں لگن اور جذبے کے ساتھ ایک ایسا انقلاب شروع کیا جس نے نوجوانوں کو حب الوطنی، قربانی اور جاں نثاری کی تحریک دے کر برطانوی راج کی جڑیں ہلا دیں۔‘‘
चंद्रशेखर आजाद जी ने मातृभूमि की स्वतंत्रता के प्रति समर्पण की भावना से ऐसी क्रांति का सूत्रपात किया, जिसने युवाओं को देशभक्ति, त्याग और बलिदान के लिए प्रेरित कर अंग्रेजी हुकूमत की जड़ें हिला दीं। चंद्रशेखर आजाद जी मातृभूमि की स्वतंत्रता को संकल्प मानकर अंतिम साँस तक लड़े और अपने… pic.twitter.com/QgXxZHEK8M
— Amit Shah (@AmitShah) July 23, 2025
انھوں نے مزید کہا کہ ’’چندر شیکھر آزاد جی نے مادر وطن کی آزادی کو اپنا مقصد مان کر اپنی آخری سانس تک جدوجہد کی اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے قومی خدمت کی لازوال مثال پیش کی۔ انھیں زنجیریں کبھی جکڑ نہیں پائیں، وہ آخری سانس تک آزاد ہی رہے۔ حب الوطنی، قربانی اور عزم کی لافانی علامت عظیم آزادی پسند چندر شیکھر آزاد جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔





