Bharat Express DD Free Dish

Modi Chairs High-Level Meet with Senior Ministers: وزیر اعظم مودی نے امت شاہ سمیت سینئر وزراء کے ساتھ کی پارلیمنٹ ہاؤس میں اہم میٹنگ، سیشن کے حوالے سے اہم تبادلۂ خیال

وزیراعظم کو بزنس ایڈوائزری کمیٹی (بی اے سی) میں ہونے والی بات چیت اور ایوان میں ان کے بیان کے مطالبے پر اپوزیشن کے اصرار کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

(تصویر: اے این آئی)

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو سینئر مرکزی وزراء بشمول امت شاہ، جے پی نڈا، راج ناتھ سنگھ، شیوراج سنگھ چوہان، نرملا سیتارامن کرن رجیجو اور ارجن میگھوال سے ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایا کہ قومی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی اس میٹنگ میں آج سے شروع ہونے والے مانسون سیشن کے حوالے سے تبادلۂ خیال اور اہم فیصلے کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو بزنس ایڈوائزری کمیٹی (بی اے سی) میں ہونے والی بات چیت اور ایوان میں ان کے بیان کے مطالبے پر اپوزیشن کے اصرار کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعظم کو اپوزیشن کے ہنگامے کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا، خاص طور پر ’’آپریشن سنور‘‘ کے معاملے پر بات کرنے کے لیے ان کی دستیابی کے مطالبے کے بارے میں مطلع کیا گیا۔

پی ایم مودی نے اجلاس سے قبل کیا میڈیا سے خطاب

اس سے قبل پارلیمنٹ کے اجلاس کے آغاز سے پہلے اپنے خطاب میں پی ایم مودی نے کہا کہ ’’یہ مانسون سیشن جیت کے ’وجے اتسو‘ کے جشن کی طرح ہے۔ پوری دنیا نے ہندوستان کی فوجی طاقت کو دیکھا ہے۔ ہندوستانی فوج نے آپریشن سندور میں جو ہدف مقرر کیا تھا وہ 100 فیصد حاصل کر لیا گیا تھا۔ آپریشن سندور کے تحت دہشت گردوں کے گھر کے اندر گھس کر دہشت گردوں کا صفایا کر دیا گیا۔‘‘

اپوزیشن کے احتجاج کے درمیان لوک سبھا کی کارروائی کل تک معطل

دریں اثنا آج کانگریس اور انڈیا بلاک کی دیگر جماعتوں نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران اٹھائے جانے والے آٹھ اہم مسائل کی نشاندہی کی۔ ان میں پہلگام دہشت گردانہ حملہ اور بہار میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظر ثانی شامل ہے۔ اپوزیشن ارکان نے التوا کا نوٹس دیا تھا جسے منظور نہیں کیا گیا۔ اپوزیشن پارٹیوں کے احتجاج کے دوران لوک سبھا کی کارروائی پہلے دوپہر ۱۲ بجے تک، پھر دوپہر ۲ بجے تک، پھر دوپہر ۴ بجے اور بعد ازاں پورے دن کے لیے معطل کر دی گئی۔

اپوزیشن نے حکومت پر لوک سبھا میں لیڈر آف اپوزیشن راہل گاندھی کو بولنے نہ دینے کا الزام لگایا ہے۔ کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی نے پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہ حکومت آپریشن سندور پر بحث کے لیے تیار ہے، کہا کہ ’’اگر وہ (حکومت) بحث کے لیے تیار ہیں، تو انھیں اپوزیشن لیڈر کو بولنے دینا چاہیے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read