پین کارڈ سے آدھار کارڈ کو لنک کرنا ضروری ہے۔
How to Link PAN With Aadhaar: مرکزی حکومت نے پین کوآدھار سے لنک کرنے کے لئے ڈیڈ لائن 31 مارچ، 2023 جاری کردی ہے، جن لوگوں نے پین کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک نہیں کیا ہے اور وہ آخری تاریخ تک پین کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک نہیں کراتے ہیں تو ان کا پین کارڈ کسی کام کا نہیں رہے گا۔ وہ لوگ پین کارڈ کا استعمال نہیں کرپائیں گے۔ اپنے پین (مستقل اکاؤنٹ نمبر) کو آدھار کارڈ سے جوڑنا لازمی ہے، جو کہ ہندوستانی ہندوستان کی منفرد شناختی اتھارٹی (یوآئی ڈی اے آئی) کے ذریعہ جاری ایک خاص شناختی تعداد ہے۔ حالانکہ حکومت کے ذریعہ اس نوٹیفائیڈ قاعدے میں کچھ رعایتیں ہیں۔
پین کو آدھار سے لنک کرنے کی متعینہ وقت کئی بار بڑھائی گئی ہے۔ حالانکہ موجودہ وقت کی حد 31 مارچ 2023 ہے اور اس بار اگرآپ اپنے پین کو آدھار کارڈ سے لنک نہیں کرتے ہیں تو آپ کا پین یکم اپریل 2023 سے ان ویلیڈ ہوجائے گا۔ ‘انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے مطابق، سبھی پین ہولڈروں کے لئے یہ لازمی ہے، جو 31.03.2023 سے پہلے اپنے پین کو آدھار کارڈ سے لنک کرنے کے لئے چھوٹ کے زمرے میں نہیں آتے ہیں۔ یکم اپریل 2023 سے ان لنکڈ پین غیرفعال (ڈی ایکٹیویٹ) ہوجائے گا۔
پین-آدھار لنک کی کسے نہیں ہے ضرورت
آسام، میگھالیہ اور مرکز کے زیرانتظام ریاست جموں وکشمیر میں رہنے والے۔
انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے مطابق ایک غیررہائشی۔
گزشتہ سال کے دوران کسی بھی وقت 80 سال یا اس سے زیادہ کی عمر
ہندوستان کا شہری نہیں ہے۔
کیا پین کارڈ اور آدھار لنک سبھی کے لئے لازمی ہے؟
آدھار-پین لنکیج کی ضرورت کسی بھی ایسے شخص پر نافذ نہیں ہوتی ہے جو مندرجہ بالا علاقوں میں رہتا ہو۔
حالانکہ فراہم کی گئی چھوٹ تازہ ترین حکومتی اطلاعات کی بنیاد پر ترمیم کے ماتحت ہیں۔
مندرجہ بالا زمروں میں سے کسی ایک میں آنے والے صارفین کو رضاکارانہ طور پر آدھار کو پین کارڈ کے ساتھ جوڑنے کے لئے مخصوص رقم کی فیس ادا کرنی ہوگی۔
آدھار کارڈ اور پین کارڈ کو کیسے لنک کریں؟
رجسٹرڈ اور غیررجسٹرڈ دونوں استعمال کنندہ اپنے آدھار اور پین کو انکم ٹیکس کے ای فائلنگ پورٹل پر پری لاگ ان اور پوسٹ لاگن موڈ دونوں پر لنک کرسکتے ہیں۔
آن لائن لنکنگ
آپ انکم ٹیکس ای فائلنگ ویب سائٹ (www.incometaxindiaefiling.gov.in) پر جاکر اپنے پین کو آدھار سے آن لائن لنک کرسکتے ہیں۔