ہندوستان پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کےبیچ وزارت خارجہ کی جانب سے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے پریس کانفرنس کرکے تازہ ترین صورتحال سے متعلق تفصیلات فراہم کی ہے۔ انہوں پاکستان کی حکومت اور وہاں کے رہنماوں کی جانب سے مسلسل پھیلائی جارہی فرضی خبروں کا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے وجود کے ساتھ ہی جھوٹ کا سہارا لے رہا ہے۔ پریس کانفرنس کےد وران تین رافیل کو مار گرانے کے پاکستانی پی ایم اور لیڈران کے دعوے پر خارجہ سکریٹری نے کہا کہ پاکستان اپنے وجود کے پہلے دن سے ہی جھوٹ بول رہا ہے اور جھوٹ پھیلا رہا ہے۔ جب ہندوستان پاکستان کا بٹوارہ ہوا اس وقت بھی پاکستان نے جموں کشمیر پر دھاوا بولنے کے سلسلے میں اقوام متحدہ سے جھوٹ بولا ،حالانکہ بعد میں ساری دنیا نے دیکھا کہ جموں کشمیر میں چڑھائی کرنے والے قبائلی کے پیچھے اصل میں یہی پاکستانی افواج تھے۔اور یہ جھوٹ بولنے کا سلسلہ آج بھی چلا آرہا ہے ، اس لئے وہاں کے وزیراعظم ہوں یا وزیردفاع یا دیگر رہنما وہ رافیل کے سلسلے میں مسلسل جھوٹ پھیلا رہے ہیں ۔
#WATCH | Delhi: On Pakistan’s propaganda that it downed Indian jets, Foreign Secretary Vikram Misri says, “…There is nothing surprising in it. After all, this is a country that started lying as soon as it was born. In 1947, when the Pakistani army claimed Jammu and Kashmir,… pic.twitter.com/fgmtES2tCo
— ANI (@ANI) May 8, 2025
سکریٹری خارجہ وکرم مسری نے یہ بھی کہاکہ عالمی دہشت گردی کے مرکز کے طور پر پاکستان کی شناخت بہت سے واقعات پر مبنی ہے۔مجھے آپ کو یہ یاد دلانے کی ضرورت نہیں کہ اسامہ بن لادن کہاں پایا گیا تھا اور کس نے انہیں ‘شہید’ کہا تھا۔پاکستان بدستور اقوام متحدہ اور دیگر ممالک کی جانب سے کالعدم قرار دیے گئے بہت سے دہشت گردوں کا گڑھ بنا ہوا ہے۔ دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ حکومت کی ملی بھگت ہے۔
#WATCH | Delhi: Foreign Secretary Vikram Misri says, “… It’s also odd that funerals of civilians are being carried out with coffins wrapped in their national flag, and state honours are being accorded. The individuals eliminated at these facilities were terrorists. Giving state… pic.twitter.com/HxN233NFaO
— ANI (@ANI) May 8, 2025
سکریٹری خارجہ وکرم مصری نے کہاکہ یہ بھی حیران کن ہے کہ شہریوں کو ان کے تابوتوں کے ساتھ قومی پرچم میں لپیٹ کر اور سرکاری اعزازات کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کی جا رہی ہیں۔ اس دوران انہوں نے ایک نماز جنازہ کی تصویر دکھائی جس میں پاک افواج بھی شامل تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپریشن سندور میں عام لوگ مارے گئے ہوتے تو انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ فوج کی موجودگی میں ان کی نماز جنازہ ادا نہیں کی جاتی ،یہ تصویر بتاتی ہے کہ یہ دہشت گرد ہی تھے۔ اس دوران انہوں نے پاکستان کی دہشت گردانہ کارروائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کل پاکستان نے جموں و کشمیر میں سکھ برادری کو نشانہ بنایا۔ پونچھ میں ایک گردوارہ پر حملہ کیا گیا اور سکھ برادری کے ارکان پر گولہ باری کی گئی، جس میں تین افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
