Adani Ports and Special Economic Zone: بھارت نے تاریخ رقم کی، اڈانی پورٹس کے مندرا پورٹ پر ملک کا پہلا مکمل بھرا ہوا وی ایل سی سی لنگر انداز
یہ سنگ میل بھارت کی بڑھتی ہوئی توانائی اور تجارتی ضروریات کے مطابق عالمی معیار کے، مستقبل کے لیے تیار بندرگاہی انفراسٹرکچر کی ترقی میں اڈانی پورٹس کی قیادت کو ثابت کرتا ہے۔ اس کامیابی کے بعد مندرا پورٹ دنیا کے منتخب خام تیل ہینڈلنگ مراکز میں شامل ہو گیا ہے، جس سے عالمی سمندری اور توانائی کے نقشے پر بھارت کی حیثیت مزید مضبوط ہوئی ہے۔
PM Modi On AI: بھارت بنے گا عالمی اے آئی کا مرکز، وزیر اعظم مودی نے ’’میڈ اِن انڈیا، میڈ فار دی ورلڈ‘‘ پر بھارتی اسٹارٹ اپس کو دیا منتر
وزیر اعظم مودی نے بھارت کو عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا بڑا مرکز بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو ایک ایسا منفرد اے آئی ماڈل دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہیے جو ’’میڈ اِن انڈیا، میڈ فار دی ورلڈ‘‘ کے وژن کی عکاسی کرے۔ وزیر اعظم نے یہ بات جمعرات کی صبح لوک کلیان مارگ واقع اپنی رہائش گاہ پر بھارتی اے آئی اسٹارٹ اپس کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی ملاقات کے دوران کہی۔
PM Modi Extends Birthday Wishes To CM Manik Saha: ڈاکٹر مانک ساہا کی سالگرہ پر وزیر اعظم مودی نے دی مبارکباد، کہا- ”ترپورہ کی ترقی کے لیے آپ کی کوششیں قابلِ ستائش“
ترپورہ کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں، جس کے موقع پر وزیر اعظم مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور ملک کی متعدد اہم سیاسی شخصیات نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔ قائدین نے ڈاکٹر ساہا کی قیادت میں ترپورہ میں ہونے والی ترقی، انتظامی استحکام اور عوامی بہبود کے اقدامات کی کھل کر تعریف کی اور ریاست کی بدلتی تصویر کو قابل ستائش قرار دیا۔
Teacher Slaps UKG Student So Hard Her Arm Breaks for Not Doing Homework: تم نے اپنا ہوم ورک کیوں نہیں کیا؟ٹیچر نے یوکے جی کی معصوم طالبہ کو بے دردی سے مارا، ٹوٹا بازو، درج ہوئی ایف آئی ار
آخرکار تھک ہار کر والدین نے سِول لائن تھانے میں متعلقہ ٹیچر کے خلاف شکایت درج کرائی، جس کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
Patna Civil Court receives bomb threat: پٹنہ سول کورٹ کو بم سے اُڑانے کی دھمکی، وکلاء نے جانچ کا کیا مطالبہ
فی الحال پولیس اور سکیورٹی ایجنسیاں پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہیں۔ عدالت کے احاطے کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے اور ای میل بھیجنے والے کی شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
PM Modi Pays Tribute to Agnivesh Agarwal: بیٹے کو کھونے کے بعد والد انل اگروال کا چھلکا درد، وزیراعظم مودی نے اگنیویش اگروال کو پیش کیا خراج عقیدت
اگنیویش اگروال کی موت ایک افسوسناک حادثے کا نتیجہ بنی۔ انل اگروال کے مطابق ان کا بیٹا امریکہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ اسکیئنگ کے لیے گیا تھا، جہاں ایک حادثے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اسے نیویارک کے ماؤنٹ سائنائی اسپتال میں داخل کرایا گیا،
Fourth Convocation of Al-Karim University: کٹیہار کی الکریم یونیورسٹی میں 10 جنوری کو ہوگی چوتھی تقسیم اسناد کی تقریب، بہار کے گورنر عارف محمد خان کریں گے شرکت
تقسیمِ اسناد کی تقریب کے موقع پر یونیورسٹی کی جانب سے طبی تعلیم اور صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم کے طور پر ماڈیولر آپریشن تھیٹر کمپلیکس کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔ اس کا افتتاح صبح 10:00 بجے حاجی احمد کریم رحمانی میڈیکل بلاک (تیسری منزل) میں ہوگا۔
Kathua Encounter: جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے ساتھ مڈبھیڑ کے بعد ہائی الرٹ، سخت سرچ آپریشن جاری
سیکورٹی فورسز کو خدشہ ہے کہ دہشت گرد اب بھی علاقے میں موجود ہو سکتے ہیں۔ جنگلاتی اور دشوار گزار علاقہ ہونے کی وجہ سے آپریشن کو چیلنجنگ مانا جا رہا ہے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس کے باوجود جوان پوری مستعدی کے ساتھ سرچ آپریشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
Srinagar records coldest night of the season: سری نگر میں سیزن کی سب سے سرد رات، درجہ حرارت منفی 5.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ
فروری اور مارچ میں ہونے والی برفباری نسبتاً جلد پگھل جاتی ہے اور زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہتی۔ اسی لیے اگر چِلّئی کلاں کے دوران خاطر خواہ برفباری نہ ہو تو گرمیوں کے مہینوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
Today is the darkest day of my life: ویدانتا گروپ کے چیئرمین انل اگروال کے بیٹے کا انتقال، سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کا سب سے تکلیف دہ دن قرار دیا
اطلاعات کے مطابق اگنیویش اپنے ایک دوست کے ساتھ امریکہ میں اسکیٔنگ کرنے گئے تھے۔ وہیں وہ ایک حادثے کا شکار ہوئے۔انہیں علاج کے لیے نیویارک کے ماؤنٹ سینائی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ گھر والوں کو امید تھی کہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔ لیکن پھر، اگنیوش کو دل کا دورہ پڑا، جس سے ان کی موت واقع ہو گئی۔





