Bharat Express

Sadhvi Niranjan Jyoti on Asaduddin Owaisi: ’فاروق عبداللہ سے نصیحت لیں اویسی‘، مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی کا پلٹ وار

مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی نے اسدالدین اویسی پرتنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اویسی سماج کو مشتعل کرنے کی کوشش نہ کریں۔

Sadhvi Niranjan Jyoti on Asaduddin Owaisi: ایودھیا میں 22 جنوری کو ہونے والے رام مندرپروگرام پرآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈراسدالدین اویسی نے تنقید کی تھی۔ اب اس پرمرکزی وزیرسادھوی نرنجن جیوتی نے پلٹ وارکرتے ہوئے کہا کہ اسدالدین اویسی کو سماج کو مشتعل کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے، انہیں اپنے دل کو ٹھیک کرنا چاہئے۔

 سادھوی نرنجن جیوتی نے کہا کہ وزیراعظم مودی ترقی کر رہے ہیں اور ہمارا مذہب الگ ہے۔ آج مسلم سماج بھی خدمات دے رہا ہے، یہ بہت فخرکا موضوع ہے۔ اٹل بہاری پارک احاطے میں توسیع شدہ ہندوستان پروگرام کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی وزیرنرنجن جیوتی نے کہا، “کوئی رام مندرکی مخالفت نہیں کر رہا ہے، بس چند اویسی جیسے لوگ مخالفت کر رہے ہیں۔ انہیں فاروق عبداللہ سے نصیحت حاصل کرنی چاہئے، جنہوں نے کہا کہ رام سب کے ہیں۔”

راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ کپل سبل کو دیئے انٹرویو میں جموں وکشمیرکے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے رام بھجن گایا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے بھگوان رام کی زندگی پربات کی تھی۔

پران پرتشٹھا تقریب پراویسی نے اٹھائے سوال

رام للا کی پران پرتشٹھا تقریب پر رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے سوال کھڑے کرتے ہوئے کہا تھا کہ بابری مسجد کے انہدام کا واقعہ ہمیشہ لوگوں کے ذہن میں رہے گا۔ واضح رہے کہ سال کے پہلے دن ایک تقریب کو خطاب کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے اشتعال انگیز بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا، “ہم نے جہاں 500 سالوں تک سجدہ کیا، اب وہ جگہ ہمارے پاس نہیں ہے۔ یہ طاقتیں آپ کو دل سے اتحاد کو ختم کرنا چاہتی ہیں۔”

یہ بھی پڑھیں:  Udhayanidhi Stalin Ram Mandir: ’ہم مندر کے خلاف نہیں، لیکن مسجد توڑ کر مندر بنانے کی حمایت نہیں‘ تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ کے بیٹے کا بڑا بیان

اسدالدین اویسی نے دہلی میں سندرکانڈ پاٹھ کرنے سے متعلق عام آدمی پارٹی کی بھی جم کرتنقید کی۔ انہوں نے کہا تھا، “عام آدمی پارٹی، بی جے پی اورآرایس ایس میں کوئی فرق نہیں ہے۔ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہ ایودھیا نہیں جائیں گے اور دہلی میں سندرکانڈ اور ہنومان چالیسا کا پاٹھ کرائیں گے۔”

بھارت ایکسپریس۔

Also Read