Bharat Express DD Free Dish

قومی

مشرقی شمالی بھارت میں بھاجپا کے بزرگ لیڈر کبندر پرکایشٹھ کا سلچر میڈیکل کالج اور اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ وزیراعظم مودی، آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا شرما اور مرکزی وزیر سروانند سونووال نے ان کے کارناموں اور سماجی خدمات کو یاد کیا۔

سرفہ بازار میں آج سونا اور چاندی کی قیمتوں نے تمام گزشتہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ جہاں چاندی ایک ہی دن میں 10,000 روپے  بڑھ کر 2.63 لاکھ روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی، وہیں 24 کیریٹ  سونا بھی تقریباً 1.40 لاکھ روپے کے قریب ہے۔

ترکمان گیٹ کی صدیوں پرانی مسجد کے اطراف مبینہ تجاوزات کے خلاف بلڈوزر کارروائی، پولیس و ایم سی ڈی کی وضاحت۔ مسجد کی انتظامی کمیٹی نے اس وقت دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جب ایم سی ڈی نے یکم جنوری کو مبینہ تجاوزات پر نشانات لگائے اور سات جنوری کو انہدامی کارروائی کی اطلاع دی۔

چھتیس گڑھ کے سُکما میں نکسلی تشدد کے درمیان امن کی کوشش دیکھنے کو ملی ہے۔ ایک ساتھ 26 ہارڈکور نکسلیوں نے ہتھیار ڈال کر مرکزی دھارے میں واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرناٹک کے سب سے طویل عرصے تک وزیر اعلیٰ رہنے والے رہنما بنے سدارامیا، ڈپٹی سی ایم نے قرار دیا تاریخی لمحہ۔ اس موقع پر کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے وزیر اعلیٰ سدارامیا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ریاست کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا: ’’یہ ایک تاریخی کامیابی ہے، سدارامیا کا نام تاریخ میں درج ہو گیا ہے۔ میں انہیں دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘‘

مدھیہ پردیش کے منڈلا ضلع میں نام تبدیل کرنے کے معاملے پر سیاسی جنگ تیز ہو گئی ہے۔ کابینہ وزیر سمپتیا اُئیکے کے بیان کے بعد آدیواسی سماج سڑکوں پر نکل آیا ہے۔

فیض الہی مسجد کے قریب انہدامی کارروائی کے دوران پیش آنے والے پتھراؤ کے واقعے میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس سے قبل پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔

پریکشا پہ چرچا 2026 کا اعلان: وزیر اعظم مودی نے #ParikshaPeCharcha 2026 کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ وہ طلبہ کے ساتھ امتحانی دباؤ کم کرنے اور خود اعتمادی بڑھانے کے موضوع پر گفتگو کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہا-مجھے ایگزام واریئرز کے سوالات کا انتظار رہے گا!

’دھرندھر‘ نے اپنی ریلیز کے پانچویں ہفتے میں مجموعی طور پر 831.40 کروڑ روپے کی کمائی کی اور ’پشپا 2‘ کے لائف ٹائم بزنس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ترن آدرش نے اسے ہندی فلمی کاروبار کی تاریخ کا سب سے بڑا لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ریکارڈ کبھی ناقابل تصور سمجھا جاتا تھا۔

نوبیل انعام یافتہ امرتیہ سین کو الیکشن کمیشن نے SIR سے متعلق ایک نوٹس بھیجا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ نوٹس ڈیٹا میں موجود ٹائپو (تحریری) غلطی کی وجہ سے جاری کیا گیا تھا۔ اس معاملے پر ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے بنگال کی توہین قرار دیا ہے۔