Bharat Express DD Free Dish

قومی

یہ تازہ ایڈوائزری اس اعلان کے صرف چھ دن بعد سامنے آئی ہے، جس میں ایئر لائن نے ریاض اور دمام کے لیے پروازیں 7 نومبر تک، جبکہ جدہ کے لیے پروازیں 31 اکتوبر تک معطل رکھنے کی بات کہی تھی۔ اب اس معطلی کو بڑھا کر تینوں شہروں کے لیے 14 نومبر تک کردیا گیا ہے۔

بی جے پی اس مارچ کو کانگریس کی ریلی کے جواب میں منعقد کر رہی ہے۔ پارٹی کی جانب سے بڑی تعداد میں لوگوں کو جمع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، خاص طور پر سکھ برادری کے افراد کی شرکت یقینی بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ پارٹی کے مطابق مارچ میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے کئی سینئر بی جے پی رہنماؤں اور دیگر اہم لیڈروں کے بھی شامل ہونے کی توقع ہے۔

امت شاہ کے لکھنؤ دورے اور ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد 2027 اور 2029 کی قیادت کے حوالے سے سیاسی اشارے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو اتر پردیش اور وزیراعظم نریندر مودی کو قومی سیاست میں مرکزی حیثیت دینے کی حکمت عملی۔

لکھنؤ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں تیز۔ 2027 میں یوگی کی قیادت اور 2029 میں مودی کو چوتھی بار وزیر اعظم بنانے کے ہدف کے ذریعے پارٹی میں توازن قائم رکھنے کی کوشش۔

سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں ووٹر لسٹ سے نام حذف کرانے کے لیے بڑی تعداد میں جمع کرائے گئے فارم 7 میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرنے کی ہدایت الیکشن کمیشن کو دی ہے۔ عدالت نے ان شکایات کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے کمیشن سے فوری کارروائی اور رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔

وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ افسوسناک خبر سن کر انہیں گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماں کی محبت زندگی کی سب سے بڑی طاقت اور اس کی دعائیں سب سے قیمتی وراثت ہوتی ہیں۔ ماں کی محبت، دیکھ بھال اور دعاؤں کا سایہ زندگی کے ہر مرحلے میں انسان کو سہارا دیتا ہے، لیکن ماں کے بچھڑنے سے دل میں ایسا خلا پیدا ہوجاتا ہے جسے کبھی پُر نہیں کیا جاسکتا۔

وزیر داخلہ نے کہا ’’راہل بابا، میں آپ دونوں، یعنی آپ اور اکھلیش یادو کو یہیں اور ابھی چیلنج کرتا ہوں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ہمارے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ آئیے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلاتے ہیں، لیکن ان کا وہاں بات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ وہ پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دیتے، بلکہ ہنگامہ آرائی کرتے ہیں۔‘‘

تقریباً 90 منٹ تک جاری رہنے والے اس ڈرامے میں بنکم چندر چٹوپادھیائے کے 1882 میں شائع ہونے والے ناول ’آنند مٹھ‘ کو عصری انداز میں پیش کیا گیا۔ اس ناول میں مشہور قومی نغمہ ’وندے ماترم‘ بھی شامل ہے۔ یہ پروگرام ایکتا نگر میں منعقد ہونے والی دو روزہ ’راشٹریہ ایکتا دیوس‘ تقریبات کا حصہ تھا۔

فلم ’نوٹس‘ کی کہانی ایک متوسط طبقے کے خاندان اور اس کی تقریباً 150 سال پرانی آبائی دکان کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کا بنیادی پیغام سماجی انصاف اور عام شہری کے حقوق کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس کا مرکزی جملہ ہے ’’سچائی کا واحد سچ یہی ہے کہ وہ سچ ہے۔‘‘

ذرائع کے مطابق، سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان اوران کے بیٹے عبداللہ اعظم ہفتہ (31 اکتوبر) کی صبح رام پورجیل سے چھوٹ سکتے ہیں۔ دونوں کی رہائی کے احکامات عدالت سے رام پورجیل پہنچ چکے ہیں۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے جمعرات (29 اکتوبر) کو دوپین کارڈ معاملے میں دونوں کوضمانت دے دی تھی۔