Bharat Express DD Free Dish

قومی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اترائن (مکر سنکرانتی) کے موقع پر گجرات کے شہر احمد آباد میں واقع مشہور جگن ناتھ مندر میں پوجا کی۔ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد وہ اپنے خاندان کے ساتھ روایتی پتنگ بازی میں بھی شریک ہوئے، جس سے تہوار کا رنگ اور بھی گہرا ہو گیا۔

اے۔ پی۔ سی۔ آر نے عدالت کے اس تاریخی اور جرات مندانہ فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، جس کے تحت سنبھل کے سابق سی او انوج چودھری اور ان کے ساتھ 12 دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم صادر کیا گیا ہے۔ 

ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی نظامِ حیات کے احیا کی سمت ایک بڑی اور قابلِ تقلید پہل کے تحت وزیراعظم نریندر مودی کے آبائی گاؤں وڈنگر کو سرسبز و شاداب بنانے کا جامع منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ہارٹ فلنیس انسٹی ٹیوٹ اور حکومتِ گجرات کے اشتراک سے شروع کی گئی اس مہم کے تحت اب تک پچاس ہزار سے زائد نایاب اور مفید پودے لگائے جا چکے ہیں۔

پرتشدد مظاہروں کے درمیان بھارتی شہریوں کو کمرشل پروازوں کے ذریعے واپسی کا مشورہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن جاری۔ ایڈوائزری میں یہ بھی دہرایا گیا ہے کہ تمام بھارتی شہری اور پی آئی او مکمل احتیاط برتیں، احتجاجی مقامات اور مظاہروں سے دور رہیں، ایران میں بھارتی سفارت خانے سے مسلسل رابطے میں رہیں اور کسی بھی نئی پیش رفت کے لیے مقامی میڈیا پر نظر رکھیں۔

بی ایم سی الیکشن 2026 سے قبل ممبئی کی سیاست میں گرما گرمی بڑھ گئی ہے۔ کانگریس لیڈر اکھیلیش یادو نے شیوسینا (یو بی ٹی) کو دھوکے باز قرار دیتے ہوئے بی جے پی اور ایم این ایس پر شمالی ہند کے لوگوں کی توہین کا الزام عائد کیا ہے۔ اس بیان کے بعد انتخابی سیاسی مساوات بدلتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔

ایک روزہ میچ میں 2025 کے بعد 41 سے 50 اوورز کے درمیان سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بنے۔آج کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے۔

اندور کے تُکوگنج علاقے میں ایک تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو اپنی زد میں لے لیا۔ واقعے کے بعد مشتعل لوگوں نے بس کو آگ کے حوالے کر دیا۔

دختران ملت کی سربراہ سمیت تینوں ملزمان کو یو اے پی اے اور بغاوت سے متعلق دفعات کے تحت قصوروار ٹھہرایا گیا، سزا پر 17 جنوری کو بحث۔ 21 دسمبر 2020 کو این آئی اے عدالت نے آسیہ اندرابی اور ان کی دو ساتھیوں کے خلاف بھارت کے خلاف جنگ، بغاوت اور دہشت گردانہ کارروائیوں کی سازش کے الزامات میں چارج فریم کرنے کا حکم دیا تھا۔

مرکزی حکومت نے میڈیکل داخلہ امتحان نیٹ-پی جی 2025 کی کوالیفائنگ کٹ آف میں غیر معمولی کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں بحث اور تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدر کا آزادی کے بعد کانگریس کی پالیسیوں پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نرمی نے فرقہ پرست طاقتوں کو مضبوط کیا۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتوں کو اگر سختی سے کچل دیا جاتا تو آج ملک اس بربادی سے دوچار نہ ہوتا۔