Bharat Express

SP MLA Dr SP Yadav Passes Away: سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر ایس پی یادو نے دنیا کو کہا الوداع

سماجوادی پارٹی کے بانی رکن اور 78 سالہ رکن اسمبلی کا جمعہ کی صبح 8 بجے میدانتا اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے تعزیت پیش کیا ہے۔

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی ڈاکٹر شیو پرتاپ یادو کا انتقال ہوگیا ہے۔

بلرام پور/نئی دہلی: سماجوادی پارٹی کے لئے ایک بے حد مایوس کن خبرسامنے آئی ہے۔ بلرام پورضلع کے گینسڑی اسمبلی حلقہ سے سماجوادی کے رکن اسمبلی ڈاکٹرشیوپرتاپ یادو نہیں رہے۔ ان کے انتقال پرسماجوادی پارٹی کے سربراہ اورسابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر ایس پی یادو کافی وقت سے بیمار چل رہے تھے اوران کا علاج گروگرام کے میدانتا اسپتال میں چل رہا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔

سماجوادی پارٹی کے بانی رکن اور 78 سالہ رکن اسمبلی کا جمعہ کی صبح 8 بجے میدانتا اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے تعزیت پیش کیا ہے۔ وہ 4 بار کے رکن اسمبلی منتخب ہوئے اوردوباروزارت کی ذمہ داری بھی سنبھالی تھی۔ ان کے انتقال سے ضلع میں غم کی لہردوڑ گئی ہے۔ ان کا نام سماجوادی پارٹی کے بانی اراکین میں شامل ہے۔ وہ سماجوادی پارٹی کے سابق وزیراعلیٰ آنجہانی ملائم سنگھ یادو کے بے حد قریبی تھے۔

بھارت ایکسپریس۔