Bharat Express

قومی

 پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے سیشن کے دوران لوک سبھا میں دونوجوانوں کی ہنگامہ آرائی کے بعد اپوزیشن مرکزی حکومت پرحملہ آور ہے۔ وہیں اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ کو معطل بھی کیا گیا۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا کہ ایک مقدمے میں کئے گئے اے ایس آئی سروے کو دوسرے مقدمے میں بھی داخل کیا جائے گا اور اگر ٹرائل کورٹ کو لگتا ہے کہ کسی بھی حصے کا سروے ضروری ہے تو عدالت اے ایس آئی کو سروے کرنے کی ہدایت دے سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ دھند کی وجہ سے بتایا جارہا ہے ۔ سڑک پر کم ویزیبیلیٹی  کی وجہ سے یہ کاریں اچانک ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔

دوسری جانب اسپیکر اوم برلا نے پارلیمنٹ کی سیکیورٹی میں لاپروائی کے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جارہی ہے۔ اس پر سیاست کرنا درست نہیں۔ ایوان میں بحث صرف جمہوری نظام کے تحت ہونی چاہیے۔

کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا مقابلہ کرنے کے لیے اپوزیشن پارٹیاں اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے "میں نہیں، ہم" کے نعرے کے ساتھ آگے بڑھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

دہلی-این سی آر کے موسم کی بات کریں تو آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت دہلی میں اگلے چند دنوں تک دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

اس سیشن کے دوران اب تک کل 92 ارکان پارلیمنٹ کو معطل کیا جا چکا ہے۔ اسی طرح پیر کو ایوان زیریں اور ایوان بالا سمیت 78 ارکان پارلیمنٹ کو معطل کر دیا گیا۔ پیر کو لوک سبھا کے 33 اور راجیہ سبھا کے 45 ممبران پارلیمنٹ کو معطل کر دیا گیا تھا۔

انڈیا الائنس کی آخری میٹنگ اگست کے آخر میں ہوئی تھی۔ اس میٹنگ میں تمام پارٹیوں نے مل کر لوک سبھا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ بھی طے پایا کہ جہاں تک ممکن ہوسکے بی جے پی کے خلاف مشترکہ امیدوار کھڑا کیا جائے گا۔

مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، ہندوستان میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 260 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں

عام آدمٹی پارٹی کےلیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سندیپ پاٹھک نے مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پی ایم مودی کے سامنے ہتھیار ڈالنے والوں کو کلین چیٹ دیتی ہے۔