Bharat Express

قومی

آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ مولانا بدرالدین اجمل نے کہا کہ انڈیا الائنس سے متعلق لوگوں کو بڑی امیدیں تھیں، لیکن اب یہ ٹوٹنے کی دہلیز پرپہنچ گیا ہے۔

ان دنوں کرناٹک، کیرالہ اور بنگال کی حکومتیں مرکزی حکومت کے ٹیکس کی تقسیم کو لے کر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔ کرناٹک حکومت کے مطابق 15ویں مالیاتی کمیشن کی رپورٹ کے نفاذ کے بعد بھی مرکز کی طرف سے کرناٹک کو دیا جانے والا حصہ کم ہو گیا ہے۔

اکھلیش نے کہا، ''بی جے پی جانتی ہے کہ کب کس پارٹی کو توڑنا ہے اور کب کس لیڈر کو پارٹی میں شامل کرنا ہے۔ ای ڈی کس لیڈر کے گھر پر کب چھاپہ مارے گی؟

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپ کے مسائل نوئیڈا اورگریٹرنوئیڈا سے متعلق ہیں، اس لئے دہلی نہ جائیں۔ بات چیت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ اگراس معاملے پر اتفاق نہیں ہوا تو وہ بیریکیڈ سے آگے بڑھیں گے اوردہلی کی طرف مارچ کریں گے۔

سروے میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کو لوک سبھا انتخابات میں 366 سیٹیں ملنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ تو یوپی میں بھی بی جے پی اپنے دعوے کے قریب نظر آرہی ہے۔

فرخ آباد کے رشید آباد واقع سینکڑوں سال پرانے رشید میاں کے مقبرے کو شیو مندر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے عدالت میں عرضی داخل کی گئی ہے۔ عدالت کے حکم پر اس مقبرے کا سروے کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے آج سریلا پربھوپادا کی 150ویں یوم پیدائش پر پروگرام سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ سریلا پربھوپاد علم اور عقیدت کا سنگم تھے۔

گوکل پوری میٹرو اسٹیشن کے گرنے والے ملبے کے نیچے ایک شخص دب گیا، اسے ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ کچھ بائک بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں جنہیں نکالا جا رہا ہے۔

پرشانت کشور نے کہا کہ  میں نے مسلمانوں سے کہا ہے کہ آپ کے حالات ایسے اس لئے ہیں کہ آپ کے پیغمبر صاحب نے کہا ہے کہ زندگی میں بغیر جدوجہد کے کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا،لیکن آج سیاست کرنے والے مسلمان جدوجہد نہیں کرنا چاہ رہے ہیں۔وہ لڑنا نہیں چاہتے ہیں ، اس لئے وہ ادھر ادھر دیکھ رہے ہوتے ہیں۔

اڈیشہ میں بھارت جوڑو نیائے یاترا سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ پی ایم مودی او بی سی ذات میں پیدا نہیں ہوئے تھے۔ وہ ایک جنرل کاسٹ میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ کبھی بھی ذات پات کی مردم شماری نہیں ہونے دیں گے۔