Bharat Express

قومی

مندر میں، وزیر اعظم نے بھگوان گنیش اور بھگوان رام کی 'پوجن' اور 'آرتی' سمیت دعائیں اور رسومات ادا کیں۔ چیف پجاری مہنت سدھیر داس پجاری نے رسومات ادا کیں، اور مودی نے مندر کی 'پردکشینہ' (طواف) میں حصہ لیا۔ عقیدت کی سرگرمیوں میں مشغول ہو کر، وہ 'بھجن' اور 'کیرتن' میں شامل ہوئے اور دوسرے عقیدت مندوں کے ساتھ 'تال' بجاتے رہے۔

ای ڈی نے الزام لگایا کہ غیرقانونی پیسوں سے 36 کروڑو روپئے کی جائیداد خریدی گئی۔ حالانکہ لین دین 13.4 کروڑ روپئے کے طورپر دکھایا گیا تھا۔ ای ڈی نے الزام لگایا کہ دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے 8 کروڑ روپئے نقد دیا تھا۔ ای ڈی نے یہ بھی کہا کہ معاملے میں ابھی دیگرلوگوں کے خلاف جانچ جاری ہے۔

حال ہی میں پی ڈی ایس گھوٹالہ معاملے میں ای ڈی کی ٹیم ٹی ایم سی لیڈر شاہجہاں شیخ کے گھر پر چھاپہ مارنے شمالی پرگنہ 24 کے سندیشکھلی پہنچی تھی۔ پھر تقریباً ایک ہزار لوگوں نے حملہ کیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی ایڈمنسٹریٹیو کمیٹی کی میٹنگ اور فل کورٹ میٹنگ میں ان خواتین ججوں کو برخاست کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ اس سفارش کی بنیاد پرمدھیہ پردیش حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

ایم پی منوج تیواری نے اجولا اسکیم کے تحت خواتین کو مفت گیس سلنڈر اور چولہا وغیرہ تقسیم کیا۔ ایم پی منوج تیواری نے بھی ترقی یافتہ ہندوستان کے مقصد کے لیے سب کو حلف دلایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج یوتھ ڈے پر ہمیں سوامی وویکانند کی زندگی سے تحریک لے کر قوم کے لیے وقف رہنے کی ضرورت ہے۔

سماعت کے دوران جسٹس بیلا ایم ترویدی نے نشیتھ پرمانک سے پوچھا، "آپ نے ہائی کورٹ سے رجوع کیوں نہیں کیا؟" تمہیں کس بات کا ڈر ہے؟

موصولہ اطلاعات کے مطابق معاملہ تقریباً 56 ہزار کروڑ روپے کے بینک لون فراڈ کا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں مرکزی تفتیشی ایجنسی ایس ایف آئی او نے چارج شیٹ داخل کی تھی۔

سپریم کورٹ نے مظفر نگر تھپڑ سانحہ جانچ کی نگرانی کی ذمہ داری سینئر آئی پی ایس افسر کو دینے کا حکم دیا، جو کورٹ کو رپورٹ دیں گے۔

عدالت نے پنجاب حکومت سے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ ایک نجی مائننگ کمپنی کی شکایت پر شروع کیا گیا۔ ایسے میں ریاست ہمارے سامنے اپیل میں کیوں آئی ہے؟

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز الیکشن کمیشن تقرری معاملے میں سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔ الیکشن کمشنروں کی تقرری معاملے میں عدالت میں دسمبر 2023 میں عرضی داخل کی گئی تھی۔