Himachal Political Crisis: وکرمادتیہ سنگھ نے دیا استعفیٰ، ہماچل میں کانگریس حکومت کا جانا طے!
ہماچل پردیش کے راجیہ سبھا انتخابی نتائج اور کراس ووٹنگ پر ریاستی وزیر اور کانگریس ایم ایل اے وکرمادتیہ سنگھ کا ردعمل آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سب کچھ تفصیل سے بتاؤں گا۔
Survey of Ajmer Sharif Dargah: درگاہ اجمیر شریف کے خلاف بھی مہم تیز،انتظامیہ کی غیرسنجیدگی کے سبب شرپسند اب تک بے لگام
ہندو شکتی دل کے قومی صدر سمرن گپتا نے درگاہ کے بارے میں مبینہ طور پر متنازعہ بیان دیتے ہوئے حال ہی میں ضلع انتظامیہ کو ایک میمورنڈم پیش کیا تھا جس میں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) سے اس کے سروے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ بعد میں مسلم کمیونٹی نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔
Manipur Violence: پولیس اہلکار کے اغوا کے بعد منی پور میں صورتحال سنگین، طلب کی گئی فوج
حکام نے بتایا کہ منی پور پولیس کی آپریشن برانچ میں تعینات ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امت کمار کو پولیس اور سیکورٹی فورسز کی فوری کارروائی کے بعد بچا لیا گیا۔ پولیس اہلکار کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
CAA rules & Portal is ready: سی اے اے کیلئے ویب پورٹل بھی ہو اتیار،صرف ایک ہفتے کا ہے انتظار
مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا، "سی اے اے ملک کا قانون ہے اور اس کا نوٹیفکیشن ضرور جاری کیا جائے گا۔ اسے انتخابات سے پہلے جاری کیا جائے گا۔ اس بارے میں کسی کو کوئی الجھن نہیں ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک کی مظلوم اقلیتوں کو ہندوستانی شہریت دینا بھی کانگریس قیادت کا وعدہ ہے۔
PM Kisan Samman Nidhi Yojana 16th Installment: آج آپ کے بینک اکاونٹ میں آسکتے ہیں 2000 روپئے، کسی بھی وقت بینک کا آسکتا ہے میسج
پچھلے پانچ سالوں میں 11.8 کروڑ کسانوں کو اسکیم کا فائدہ ملا ہے۔ اس اسکیم کے ذریعے 2.81 لاکھ کروڑ روپے منتقل کیے گئے ہیں۔ آج وزیر اعظم تقریباً 9 کروڑ مستفید کسانوں کو پی ایم کسان یوجنا کی 16ویں قسط کا فائدہ دیں گے۔ اس پروگرام کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کسانوں سے بھی بات چیت کریں گے۔
NCB: این سی بی، نیوی نے منشیات کی سب سے بڑی کھیپ پکڑی، پانچ غیر ملکی گرفتار
بھارتی بحریہ اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے مشترکہ طور پر یہ کارروائی کی۔ اس کارروائی کے دوران 3300 کلو گرام مختلف اقسام کی منشیات برآمد کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 5 غیر ملکیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
Rajiv Gandhi Assassination Case: سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل کیس میں بری سنتھن کی چنئی کے اسپتال میں ہوئی موت
سنتھن نے تریچی جیل کے خصوصی کیمپ میں اپنے سیل سے ایک کھلا خط لکھا ہے۔ اس خط میں اس نے کہا ہے کہ وہ سورج کی روشنی بھی نہیں دیکھ سکتا۔ خط کے ذریعے اس نے دنیا بھر کے تملوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی آواز بلند کریں تاکہ وہ اپنے ملک واپس آ سکیں۔
Himachal Pradesh Politics: راہل گاندھی نے ملکارجن کھڑگے سے کی بات! ہٹائے جا سکتے ہیں سی ایم سکھو، باغی ایم ایل ایز کے خلاف کریں گے کارروائی
ہماچل میں اپوزیشن لیڈر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر جے رام ٹھاکر نے کہا کہ کانگریس حکومت اقتدار میں رہنے کی اخلاقی بنیاد کھو چکی ہے۔ ہماری قانون ساز پارٹی کے اجلاس باقاعدگی سے ہوتے رہیں گے۔
Rajya Sabha Election 2024: یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے راجیہ سبھا انتخابات جیتنے والے تمام 8 بی جے پی امیدواروں کو اعزاز سے نوازا
کراس ووٹنگ کے ذریعے، ایس پی کیمپ کے 9 ایم ایل ایز نے اکھلیش یادو کے پلان-3 یعنی تین امیدواروں کو راجیہ سبھا میں لے جانے کے منصوبہ پر پانی پھیر دیا۔ کراس ووٹنگ کو لے کر یوپی کے سیاسی حلقوں میں زوردار بحث جاری ہے۔
Jaya Prada: سابق ایم پی جیا پردا کو عدالت نے مفرور قرار دیا، سات بارجاری ہوچکے ہیں وارنٹ
سابق ایم پی جیا پردا کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ عدالت نےا سپیشل پولیس انسپکٹر کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے۔