Bharat Express DD Free Dish

قومی

سابق بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکند نرونے نے اپنی متنازع یادداشت ’’فور اسٹارز آف ڈیسٹنی‘‘ سے متعلق جاری بحث کے دوران پہلی بار عوامی طور پر ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر محض سات الفاظ میں کتاب کی موجودہ حیثیت واضح کی اور ساتھ ہی اس کے ناشر پینگوئن رینڈم ہاؤس انڈیا کے باضابطہ بیان کو بھی ری پوسٹ کیا۔

بہار کے ضلع پورنیہ سے رکنِ پارلیمنٹ پپو یادو کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ 31 سال پرانے ایک معاملے میں گرفتاری کے بعد ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے انہیں ضمانت تو دے دی ہے، مگر اس کے باوجود وہ فی الحال جیل سے باہر نہیں آ سکیں گے۔

سابق بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکند نرونے کی مجوزہ سوانح عمری ’’فور اسٹارز آف ڈیسٹنی‘‘ کو لے کر جاری بحث و مباحثے کے درمیان پینگوئن رینڈم ہاؤس انڈیا (پی آر ایچ آئی) نے ایک باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے کتاب کی موجودہ حیثیت واضح کر دی ہے۔ پبلشنگ ہاؤس نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ یہ کتاب نہ تو شائع کی گئی ہے اور نہ ہی کسی بھی شکل میں تقسیم یا فروخت کی گئی ہے اور اس کے کسی بھی حصے کی غیر مجاز گردش قانوناً جرم ہے۔

چیک باؤنس کیس میں دہلی کی تہاڑ جیل میں بند بالی ووڈ اداکار راج پال یادو کے لیے اب میڈیا اور سماجی حلقوں سے بھی بڑے پیمانے پر مدد سامنے آنے لگی ہے۔ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے راج پال یادو کی مدد کے لیے 25 لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

فی الحال یہ تجویز ڈرافٹ مرحلے میں ہے اور اس پر مختلف فریقین سے تجاویز اور اعتراضات طلب کیے جا رہے ہیں۔ مشاورت کے بعد ہی حکومت حتمی فیصلہ کرے گی۔ قواعد کے نافذ ہونے کی صورت میں مہنگے شہروں میں رہنے والے نوکری پیشہ افراد کو ٹیکس میں خاطر خواہ راحت ملنے کی امید ہے۔

چیک باؤنس کیس میں دہلی کی تہاڑ جیل میں بند بالی ووڈ کے معروف کامیڈین اور اداکار راج پال یادو کے لیے اب سیاسی حلقوں سے بھی مدد سامنے آنے لگی ہے۔ راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو کے بیٹے اور جن شکتی جنتا دل کے قومی صدر تیج پرتاپ یادو نے اداکار کے اہل خانہ کو 11 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی ہے۔

مرکزی وزیر برائے تجارت و صنعت پیوش گوئل نے کہا کہ حال ہی میں بھارت اور امریکہ کے درمیان ایک اہم عبوری تجارتی معاہدے کا خاکہ تیار کیا گیا ہے، جو بھارتی معیشت کے لیے ایک بڑا قدم ثابت ہوگا۔ ان کے مطابق اس معاہدے سے بھارتی برآمد کنندگان کو امریکی منڈی تک بہتر رسائی حاصل ہوگی، جس کی مجموعی مالیت 30 ٹریلین ڈالر سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔

راہل گاندھی کے دستخط نہ کرنے کے معاملے پر نیوز ایجنسی اے این آئی نے کانگریس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پارلیمانی جمہوریت میں قائدِ حزبِ اختلاف کا اسپیکر کو عہدے سے ہٹانے کے نوٹس پر دستخط کرنا مناسب نہیں سمجھا گیا۔ اسی وجہ سے راہل گاندھی نے اس نوٹس پر دستخط نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

یوپی کے بارہ بنکی میں اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابری ڈھانچہ کبھی دوبارہ نہیں بنے گا۔ ہندوستان میں رہنے والوں کوقانون کی پابندی کرنی چاہئے۔ قانون توڑنے والوں کوجہنم میں بھیجا جائے گا۔ یہ حکومت اپنے وعدے پورے کرتی ہے۔

جی ایس ٹی حکام کے اس دورے کے بعد ایئرلائن انڈسٹری میں رائج مالیاتی ڈھانچوں پر ایک بار پھر توجہ مرکوز ہو گئی ہے، خاص طور پر طیاروں کی سیل اینڈ لیز بیک ڈیلز پر۔ صنعت سے وابستہ مبصرین کا کہنا ہے کہ لیز بیک لین دین اور اس سے جڑے ٹیکس معاملات پر ریگولیٹرز کو گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ شفافیت اور ضابطوں کی مکمل پابندی کو یقینی بنایا جا سکے۔