Bharat Express

قومی

بہار کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ پہلے جہاں تھے اب واپس وہیں آگئے ہیں اور اب صرف بہار کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔ انہوں نے آرجے ڈی اور کانگریس پر بڑا حملہ کیا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب راہل بس میں سفر کر رہے تھے۔ ان کے قافلے کی گاڑی پر حملے میں، کالی ایس یو وی کی پوری پچھلی ونڈ شیلڈ بکھر گئی۔ کانگریس قائدین نے اسے سیکورٹی کی ایک بڑی کوتاہی قرار دیا ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر سخت تنقید کی ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ چنڈی گڑھ میئرالیکشن میں جمہوریت کو جس طرح سے کچلا گیا، وہ پورے ملک کے سامنے ہے۔

ہائی کورٹ نے اس پورے معاملے میں چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن اور انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ پہلے چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن اور انتظامیہ کی رائے سنیں اور پھر مزید حکم دیں۔

گرپتون سنگھ پنوں ایک علیحدگی پسند رہنما تھا، جو امریکہ میں رہ کر ہندوستان میں خالصتان کا مطالبہ کر رہا تھا۔ وہ آئے روز بھارت میں حملوں کی دھمکیاں دیتا تھا۔ تاہم اسے امریکہ میں ہی قتل کر دیا گیا۔

President Droupadi Murmu Speech: وزیراعظم نریندرمودی کی حکومت کی دوسری مدت کارکا یہ آخری بجٹ سیشن ہے۔ اس بجٹ سیشن کی شروعات صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کے خطاب سے ہو رہا ہے۔

اقتصادی سروے کا عمل 1950 سے جاری ہے۔ اقتصادی سروے پہلی بار مالی سال 1950-51 میں پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ بجٹ سے ایک دن پہلے پیش کیا گیا اقتصادی سروے بہت خاص ہوتا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جب انتخابات کا وقت قریب ہے تو پورا بجٹ نہیں رکھا جاتا، ہم بھی اسی روایت پر عمل کریں گے اور نئی حکومت کے قیام کے بعد مکمل بجٹ کے ساتھ آئیں گے۔

سماج وادی پارٹی کے رہنما ایس ٹی حسن نے عبادت گاہوں کے قانون کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا۔ یہ ایکٹ 15 اگست 1947 کو مذہبی مقامات کی ان کی حیثیت کے مطابق تبدیلی اور دیکھ بھال پر پابندی لگاتا ہے۔

 ای ڈی نے تیجسوی سے 60 سوالات پوچھے۔ کئی سوالوں کے جواب میں تیجسوی نے کہا کہ انہیں کوئی جانکاری نہیں ہے۔