Bharat Express DD Free Dish

قومی

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ 31 مارچ تک ملک نکسل واد سے آزاد ہو جائے گا۔ سی آئی ایس ایف ریزنگ ڈے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ انتہاپسندوں کا ریڈ کوریڈور بنانے کا خواب چکنا چور ہو جائے گا اور ہمارے سکیورٹی فورسز مسلسل کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔

ملک کی پہلی رِنگ میٹرو دہلی کو ملنے جا رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی 8 مارچ کو دو نئے کوریڈورز کا افتتاح کریں گے اور تین دیگر منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ اس منصوبے کے شروع ہونے سے لوگوں کے لیے سفر پہلے کے مقابلے میں زیادہ آسان اور تیز ہو جائے گا۔

یو پی ایس سی کے سول سروس امتحان 2025 کے نتائج کے اعلان کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی اور ناکام امیدواروں کا حوصلہ بڑھایا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت اور ایران کے درمیان تین مرتبہ بات چیت اور ملاقات ہوئی ہے۔ نئی دہلی میں منعقد ہونے والے رائسیانا ڈائیلاگ کے دوران وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر نے ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ سے ملاقات کی۔

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کا آغاز یکم فروری 2023 کو اپیندر رائے نے باضابطہ طور پر کیا تھا۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران چینل نے تیزی سے مقبولیت حاصل کی ہے اور سچائی، جرات اور عزم کے ساتھ خبروں کو پیش کرنے کے لیے اپنی الگ شناخت بنائی ہے۔

امت شاہ نے اپنے خطاب میں اعتماد ظاہر کیا کہ حکومت اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کوششوں سے 31 مارچ تک ملک کو ماؤ نواز اثر سے بڑی حد تک پاک کرنے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر Ministry of Petroleum and Natural Gas نے آئل ریفائنریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی پیداوار زیادہ سے زیادہ کریں اور گھریلو سپلائی کو ترجیح دیں۔

یونین پبلک سروس کمیشن (یوپی ایس سی) کے امتحان کے بعد 2,736 امیدواروں کوانٹرویوکے لیے بلایا گیا تھا۔ یوپی ایس سی کے اس اہم امتحان کے لیے انٹرویوز5 جنوری کوشروع ہوئے اور27 فروری تک جاری رہے۔ نتائج کے اعلان کے 15 دنوں کے اندریوپی ایس سی کی ویب سائٹ پرنمبرات بھی اپ لوڈ کردیئے جائیں گے۔

بھارت دنیا میں ایل پی جی درآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔ گزشتہ سال ملک میں تقریباً 33.15 ملین میٹرک ٹن رسوئی گیس کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔ ایل پی جی دراصل پروپین اور بیوٹین گیسوں کا مرکب ہوتی ہے۔بھارت کی مجموعی ضرورت کا تقریباً دو تہائی حصہ درآمدات کے ذریعے پورا کیا جاتا ہے

سنگھ لوک سیوا آیوگ (یو پی ایس سی) نے سول سروسز امتحان 2025 کے نتیجے جاری کر دیے ہیں، جس میں انوج اگنی ہوتری نے آل انڈیا رینک-1 حاصل کی ہے۔ راجیشوری سووے ایم دوسرے، اکانش ڈھُل تیسرے، راگھو جھنجھنو والا چوتھے اور ایشان بھٹناگر پانچویں مقام پر رہے۔