Bharat Express DD Free Dish

UPSC CSE Final Result 2025: یوپی ایس سی 2025 کے نتائج میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی شاندار کارکردگی، 38 امیدواروں نے حاصل کی کامیابی

یونین پبلک سروس کمیشن (یوپی ایس سی) کے امتحان کے بعد 2,736 امیدواروں کوانٹرویوکے لیے بلایا گیا تھا۔ یوپی ایس سی کے اس اہم امتحان کے لیے انٹرویوز5 جنوری کوشروع ہوئے اور27 فروری تک جاری رہے۔ نتائج کے اعلان کے 15 دنوں کے اندریوپی ایس سی کی ویب سائٹ پرنمبرات بھی اپ لوڈ کردیئے جائیں گے۔

یونین پبلک سروس کمیشن (یوپی ایس سی) نے جمعہ کے روزیوپی ایس سی سول سروسز2025 کے حتمی نتائج جاری کردیئے۔ انوج اگنی ہوتری نے اس اہم امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انوج کے بعد راجیشوری سوی ایم اورآکانش دھول نے ٹاپ-3 پوزیشن حاصل کی۔ 180 طلباء کوانڈین ایڈمنسٹریٹوسروس (آئی اے ایس) کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ نے بھی شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی شاندار کارکردگی

اطلاعات کے مطابق، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 38 امیدواروں نے یوپی ایس سی سول سروسیز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ریزیڈینشیل کوچنگ اکیڈمی کے 38 امیدواروں میں اے آرراجہ محی الدین نے آل انڈیا ساتویں رینک حاصل کی ہے۔ سربھی یادونے 14ویں رینک حاصل کی ہے جبکہ افرا شمس انصاری نے 24ویں رینک حاصل کی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے جن 38 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے، اس میں 21 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 17 غیرمسلم امیدوار شامل ہیں۔

یوپی ایس سی نے کیا نتائج کا اعلان

سنگھ لوک سیوا آیوگ (یو پی ایس سی)  نے سول سروس امتحان 2025 کا نتیجہ جاری کر دیا ہے۔ اس امتحان کے ٹاپرز کے بارے میں جاننے کی خواہش ہر کسی کے دل میں ہوتی ہے اور کئی بار ایسے نام سامنے آتے ہیں جوہم سب کے لیے ایک بڑی تحریک بن جاتے ہیں۔ اس سال کے یو پی ایس سی، سی ایس امتحان 2025 میں انوج اگنی ہوتری  نے آل انڈیا رینک 1 حاصل کی ہے۔ امتحان میں دوسرے مقام پرراجیشوری سووے ایم رہی ہیں۔ اس کے علاوہ تیسرے نمبرپراکانش ڈھُل رہے ہیں۔ چوتھے نمبرپرراگھو جھنجھنووالا اورپانچویں نمبرپرایشان بھٹناگررہے ہیں۔ سنگھ لوک سیوا آیوگ نے واضح کیا ہے کہ انڈین ایڈمنسٹریٹوسروس کے لیے 180، انڈین پولیس سروس کے لیے 150 اورانڈین فارن سروس کے لیے 50 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سینٹرل سروسزگروپ اے کے لیے 507 اورگروپ بی سروسزکے لیے 195 اسامیاں خالی ہیں۔ ان سب کے مقابلے میں مجموعی طورپر958 کامیاب امیدواروں کے نتائج جاری کیے گئے ہیں۔

یو پی ایس سی ٹاپر انوج اگنی ہوتری کون ہیں؟

یو پی ایس سی ٹاپر انوج اگنی ہوتری راجستھان کے ضلع جودھپور کے رہتا گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے بارہویں جماعت کے بعد میڈیکل کی تعلیم شروع کی تھی، لیکن ان کا خواب سول سروس میں جانا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹربننے کے باوجود انہوں نے اپنی کوشش جاری رکھی اورآخرکاریوپی ایس سی میں ٹاپ کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read