Amit Shah hit out at Rahul Gandhi: لوک سبھا میں امت شاہ کا راہل گاندھی پر سخت حملہ، کہا-’’بولنے کا موقع ملتا ہے تو جرمنی اور انگلینڈ میں ہوتے ہیں‘‘
امت شاہ نے اپوزیشن کی جانب سے اسپیکر اوم برلا کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا اقدام پارلیمانی ادارے کے وقار کو نقصان پہنچاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تقریباً چار دہائیوں کے بعد پہلی بار لوک سبھا کے اسپیکر کے خلاف ایسی قرارداد پیش کی گئی ہے، جو پارلیمانی سیاست کے لیے افسوسناک ہے۔
West Asia conflict: مغربی ایشیا کی کشیدگی سے عالمی توانائی سپلائی متاثر، وزیراعظم نے کہا-’’ملک مقدم کے نظریے پر عمل کرے گی حکومت
وزیراعظم نے کہا کہ مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی نے عالمی سطح پر توانائی کی سپلائی چین کو متاثر کیا ہے، لیکن حکومت ہر صورت میں بھارتی شہریوں کے مفادات کا تحفظ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ماضی میں بھی مشکل حالات کا سامنا کیا ہے اور ملک ہر چیلنج سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Pradhan Mantri Matru Vandana Yojana: پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا میں چھتیس گڑھ سرفہرست، قومی درجہ بندی میں ملا پہلا مقام
وزیراعلیٰ وشنو دیو سائے نے خواتین و اطفال ترقیات محکمہ کے افسران، ملازمین اور آنگن واڑی کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت ماں اور بچے کی صحت کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا، جس کے تحت حاملہ خواتین کو مالی مدد فراہم کی جاتی ہے، محفوظ زچگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
Mukhiya Caught Taking Bribe: کمیشن خوری میں پھنسے مکھیا جی! نل-جل اسکیم میں رشوت مانگتے کورٹ کیمپس سے گرفتار
بہار کے سیتامڑھی میں نگرانی محکمہ نے نل-جل اسکیم میں کمیشن مانگنے والے مکھیا کو 16 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ کورٹ کمپلیکس کے باہر ہوئی اس کارروائی سے انتظامی حلقوں میں ہلچل مچ گئی…
Priyanka Gandhi slams Amit Shah: پرینکا گاندھی کا امت شاہ پر حملہ، کہا عدم اعتماد کی تجویز اسپیکر کے خلاف تھی، راہل گاندھی کے نہیں
کانگریس کی لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کے روز مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی اس تقریر پر تنقید کی، جو انہوں نے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کو عہدے سے ہٹانے کے لیے اپوزیشن کی پیش کردہ قرارداد پر بحث کے جواب میں کی تھی۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ امت شاہ نے راہل گاندھی پر حملہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں غیر پارلیمانی لفظ استعمال کیا، لیکن چیئر نے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔
Developed Tamil Nadu for Developed Nation: وزیراعظم مودی نے تروچیراپلی میں 5650 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا کیا آغاز، کہا-’’ترقی یافتہ تمل ناڈو ہمارا ہدف‘‘
وزیراعظم نے سڑک، ریل، توانائی اور گیس سے متعلق منصوبوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھا، نوجوانوں کے لیے ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی امید۔ واضح رہے کہ تمل ناڈو میں رواں سال کے پہلے نصف میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، جس کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔
PM Kisan 22nd Installment Date: تاریخ نوٹ کر لیجیے! 13 مارچ کو جاری ہوگی پی ایم کسان کی 22ویں قسط، وزیر اعظم مودی آسام سے جاری کریں گے 18,640 کروڑ روپے
وزیر اعظم کسان سمان ندھی کی 22ویں قسط 13 مارچ 2026 کو جاری کی جائے گی۔ مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے بدھ کو یہ معلومات دی۔ اس قسط میں 2.15 کروڑ سے زائد خاتون کسانوں کو بھی مالی مدد دی جائے گی۔
Adani Total Gas: گوتم اڈانی کی کمپنی کے شیئر میں تقریباً 20 فیصد اچھال، اڈانی ٹوٹل گیس سمیت دیگر گیس کمپنیوں کے شیئرز میں بھی تیزی
کمپنی نے ایک ضابطہ جاتی فائلنگ میں بتایا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باعث اس کے بعض گیس سپلائرز نے سپلائی کم کر دی ہے۔ اس صورتحال کے سبب کمپنی کو کچھ صنعتی صارفین کو گیس فراہم کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، تاہم کمپنی نے حکومت کے فوری فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ گھریلو پی این جی اور سی این جی صارفین کو ترجیح دینے کا اقدام اہم ہے۔
Amit Shah on No Confidence Motions Against Speaker: لوک سبھا اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ، امت شاہ نے کہا — اسپیکر سب کے ہوتے ہیں
بجٹ اجلاس 2026 کے دوران لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز پر تیز بحث جاری ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے اپوزیشن کے اس قدم کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر پورے ایوان کے ہوتے ہیں۔
Condolence Meeting: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی یاد میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد، مختلف مذاہب اور سیاسی حلقوں کی اہم شخصیات ہوئیں شریک
اجلاس سے خطاب کرنے والوں میں سابق رکن پارلیمنٹ اور کانگریس لیڈر کنور دانش علی، ممتاز سماجی کارکن فادر جان دیال، دھارمک جن مورچہ کے قومی صدر محمد سلیم انجینئر، سابق سفیر اشوک کمار شرما اور پلاننگ کمیشن کی سابق رکن سیدہ سیدین حمید سمیت متعدد اہم شخصیات شامل تھیں۔





