Bharat Express

قومی

بھارت کے سب سے بڑے صنعت کار مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن ہیں۔ خبر ہے کہ ریلائنس انڈسٹریز اور والٹ ڈزنی کی انڈین میڈیا پراپرٹیز کے انضمام کے بعد اب نیتا امبانی بورڈ کی چیئرپرسن بن سکتی ہیں۔

منشیات سے پاک ہندوستان کے وزیر اعظم مودی کے خواب کو پورا کرنے کے لیے ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسیوں نے منشیات کی سب سے بڑی ضبطی کی ہے۔ این سی بی، نیوی اور اے ٹی ایس گجرات پولیس کی کارروائی میں ہزاروں کیلو منشیات ضبط کی گئی ہے۔

لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے کیرلا میں کانگریس اور یو ڈی ایف کے درمیان سیٹوں کی تقسیم ہوگئی ہے۔ کانگریس اس بار ملک کے تقریباً سبھی ریاستوں میں الائنس کے تحت الیکشن لڑ رہی ہے۔

پی ایم مودی نے کہا، "ڈی ایم کے ایک ایسی پارٹی ہے جو کام نہیں کرتی لیکن جھوٹا کریڈٹ لینے کے لیے آگے رہتی ہے۔ کون نہیں جانتا کہ یہ لوگ ہماری اسکیم پر اپنے اسٹیکرز چسپاں کرتے ہیں۔

یہ معاملہ سپریم کورٹ کے سامنے اٹھایا گیا تھا جس میں لکھنؤ کے اکبر نگر میں ایل ڈی اے کی کارروائی کو چیلنج کرنے والی عرضی پر جلد سماعت کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ای ڈی نے ایک بیان میں کہا کہ اے کے انفو سسٹم پرائیویٹ لمیٹڈ اور اے بی ایکسپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ شیل کمپنیاں تھیں۔ انہوں نے لالو پرساد یادو کے اہل خانہ کے لیے جرائم سے کمائی ہوئی رقم وصول کی تھی۔

سماجوادی پارٹی کے چیف اور یوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی مشکلات میں اضافہ ہی ہورہا ہے۔ کل تک پارٹی لیڈران مشکلات پیدا کررہے تھے لیکن اب جانچ ایجنسی بھی پریشانی بڑھانے کی تیاری کرچکی ہے۔ اسی ضمن  میں مرکزی تحقیقاتی ایجنسی  یعنی سی بی آئی نے اکھلیش یادو کو سمن جاری کردیا ہے۔

ایجنسی نے پہلے کہا تھا کہ ایپ کے ذریعہ پیدا ہونے والی مبینہ غیر قانونی رقم کا استعمال چھتیس گڑھ میں سیاستدانوں اور نوکرشاہوں کو رشوت دینے کے لئے کیا گیا تھا

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے مورچہ سنبھال لیا ہے اور ہماچل پردیش میں اقتدارسے لے کرتنظیم تک میں تال میل بٹھانے کے لئے فارمولے پرغوروخوض شروع کردیا ہے۔ کانگریس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہماچل پردیش میں گزشتہ کچھ دنوں سے پاراٹی اراکین اسملی میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔

کانگریس کا دفاع کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے کہا، "ہماچل کی ناکامی 'عظیم پرانی پارٹی' کے اثاثوں اور ذمہ داریوں کا جائزہ لینے کا مطالبہ کرتی ہے... بہت سے 'بدمعاش' ہیں... جو سی بی آئی جیسی ایجنسیوں کے کہنے پر اندر کام کر رہے ہیں۔ وہ اندر ہی اندر ناچ رہے ہیں۔