ECI bans on Exit Polls: الیکشن کمیشن آف انڈیا کی آسام الیکشن کے پیش نظر سخت ہدایت، 9 اپریل سے 29 اپریل تک ایگزٹ پول نشر یا شائع کرنے کی نہیں ہوگی اجازت
آسام کی 126 نشستوں والی اسمبلی کے لیے حکمراں بی جے پی اتحاد اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ وزیراعلیٰ ہمنتا بسوا سرما کی قیادت میں بی جے پی مسلسل تیسری بار اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کرے گی، جبکہ کانگریس اقتدار میں واپسی کے لیے میدان میں ہے۔ 2021 کے اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے اتحاد نے 75 نشستیں جیتی تھیں، جن میں بی جے پی کو اکیلے 60 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں۔
World’s Most Popular Leader: عالمی سطح پر سب سے مقبول رہنماؤں میں وزیراعظم نریندر مودی سرفہرست، مارننگ کنسلٹ سروے میں 68 فیصد منظوری
فہرست میں سوئٹزرلینڈ کے صدر گائی پرمیلن اور جنوبی کوریا کے صدرلی جے میونگ62 فیصد منظوری کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو 39 فیصد، جبکہ برطانیہ کے وزیر اعظم کیراسٹارمر کو 24 فیصد منظوری حاصل ہوئی۔ فرانس کے صدر ایمونوئل میکروں صرف 17 فیصد کے ساتھ فہرست میں نچلے درجے پر رہے۔
Abu Asim Azmi objects to UCC: ’’مذہب بھی ایک آئین ہے…اس میں مداخلت بالکل ٹھیک نہیں…‘‘، ابو عاصم اعظمی کا یو سی سی پر اعتراض
ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ آئین اور قوانین میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں، لیکن مذہب بھی ایک طرح کا آئین ہے، جس میں مداخلت درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون میں کئی جگہوں پر قبائلی طبقات کو باہر رکھا گیا ہے، اس لیے وہ اس قانون کو پسند نہیں کریں گے۔
Big relief for Avimukteshwarananda: جنسی ہراسانی کیس میں اویمکتیشورانند کو بڑی راحت، الہ آباد ہائی کورٹ نے گرفتاری پر لگائی روک، حامیوں میں خوشی کی لہر
اویمکتیشورانند سرسوتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین پر توجہ نہ دیں۔ جھوٹ ہمیشہ ہارتا ہے اور سچ ہمیشہ جیتتا ہے۔ جو بھی کامیابی حاصل کرنا چاہتا ہے، اسے اس اصول کو اپنانا چاہیے کہ میں سچ کے ساتھ کھڑا رہوں گا، آخر کار جیت سچ کی ہوگی۔
Health Diet: بہترغذائی انتخاب سے کمزوری، ہارمون عدم توازن اور دیگر مسائل پر قابو ممکن، جانئے خواتین کی صحت کے لیے 7 ضروری غذائیں
ماہرین کے مطابق مخصوص غذاؤں کو روزمرہ خوراک کا حصہ بنانے سے خواتین اپنی صحت بہتر بنا سکتی ہیں۔ ان غذاؤں کو استعمال کرنے سے توانائی میں اضافہ ہوتا ہے اور کئی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہو جاتا ہے۔
Centre Bans Collection of LPG Charges: ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں ’ایل پی جی چارج‘ وصول کرنے پر مرکز نے لگائی پابندی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ
سی سی پی اے نے واضح کیا کہ ایندھن، ایل پی جی، بجلی اور دیگر اخراجات کاروباری لاگت کا حصہ ہیں، جنہیں مینو کی قیمتوں میں شامل کیا جانا چاہیے۔ ان اخراجات کو الگ سے لازمی چارج کے طور پر وصول کرنا غیر منصفانہ تجارتی عمل تصور کیا جائے گا۔
PM Modi to Hold Two Major Rallies in Assam: آسام میں بی جے پی کے انتخابی مہم کو ملے گی رفتار، یکم اپریل کو وزیر اعظم مودی کی دو بڑی ریلیاں
وزیر اعظم کے دورے کو مدنظر رکھتے ہوئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ریاستی پولیس اور مرکزی ایجنسیوں کے درمیان تال میل قائم کیا جا رہا ہے۔ 126 رکنی آسام اسمبلی کے لیے ووٹنگ 9 اپریل کو ایک ہی مرحلے میں ہوگی، جبکہ ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو کی جائے گی۔
Tejashwi Yadav Strong Attack on Modi Govt.: ’’پورے بھارت میں مہنگائی بڑھنے والی ہے…‘‘، تیجسوی یادو نے مرکزی حکومت پر کیا سخت حملہ
بہار اسمبلی میں حزبِ اختلاف کے لیڈر تیجسوی یادو نے بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ایل پی جی گیس سلنڈر اور پٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے صورتحال مزید خراب ہونے والی ہے۔ پٹنہ سے سوربھ کمار کی رپورٹ۔
Gold Prices Rebounded: مسلسل دو دن کی گراوٹ کے بعد سونے میں دوبارہ تیزی، چاندی بھی 10 ہزار روپے سے زیادہ مہنگی ہوگئی
بدھ کے روز سونا اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی، جس کے بعد 24 کیریٹ سونے کی قیمت 1.46 لاکھ روپے فی 10 گرام جبکہ چاندی کی قیمت 2.34 لاکھ روپے فی کلوگرام سے تجاوز کر گئی۔
CM Bhajanlal Sharma Meets PM Modi: وزیر اعظم نریندر مودی سے ملے راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما، کئی امور پر ہوئی بات چیت
وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے چیترا نوراتری کے ساتویں دن ملک کے عوام کو مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ ماں درگا کے نو روپ صرف عقیدت نہیں بلکہ طاقت، حوصلے اور خود اعتمادی کی علامت ہیں۔





