Revised UDAN Scheme: وزیراعظم مودی کی قیادت میں ترمیم شدہ اڑان اسکیم کو کابینہ کی منظوری، 28 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے 100 ہوائی اڈوں کی ہوگی تزئین
ترمیم شدہ اُڑان اسکیم بھارت کے فضائی نیٹ ورک کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی ایک اہم کوشش ہے۔ اس کے ذریعے نہ صرف دور دراز علاقوں کو ملک کے مرکزی دھارے سے جوڑا جائے گا بلکہ اقتصادی ترقی، روزگار کے مواقع اور عوامی سہولیات میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔
IVFRT Scheme: وزیراعظم مودی کی صدارت میں کابینہ نے 1,800 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ آئی وی ایف آر ٹی اسکیم کو جاری رکھنے کی دی منظوری
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ اجلاس میں 1,800 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ امیگریشن، ویزا، فارنرز رجسٹریشن اینڈ ٹریکنگ (آئی وی ایف آر ٹی) اسکیم کو 31 مارچ 2026 کے بعد مزید پانچ سال کے لیے جاری رکھنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ اسکیم یکم اپریل 2026 سے 31 مارچ 2031 تک نافذ رہے گی۔
India-Israel Partnership: وزیراعظم مودی کے اسرائیل دورے سے آئی ایم ای سی کو ملی تقویت، اسٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات مزید مضبوط
آئی ایم ای سی منصوبہ صرف ایک اقتصادی راہداری نہیں بلکہ ایک بڑی جغرافیائی و سیاسی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے بھارت اور اس کے شراکت دار ممالک چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو متوازن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم اس منصوبے کی کامیابی اس بات پر منحصر ہوگی کہ یہ خود کو ایک شفاف، مستحکم اور قابلِ اعتماد متبادل کے طور پر کس حد تک ثابت کر پاتا ہے۔
Two-Month sentence for IAS officers: اندور ہائی کورٹ بینچ کا بڑا فیصلہ، آئی اے ایس افسران کو دو ماہ کی سزا
اندور ہائی کورٹ نے مدھیہ پردیش میں صحت کارکنوں کی مستقلی کے معاملے میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر دو سینئر آئی اے ایس افسران سمیت چار افسران کو دو ماہ قیدِ سادہ کی سزا سنائی ہے۔
Amit Shah Greets to Dr. Mohan Yadav: وزیر داخلہ امت شاہ نےمدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کو یومِ پیدائش پر دی مبارکباد، جانیے انہوں نے کیا کہا؟
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کو یومِ پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی درازیٔ عمر اور بہترین صحت کی دعا کی۔انہوں نے نریندر مودی کی رہنمائی میں ریاست میں ترقی اور عوامی فلاحی اسکیموں کے نفاذ کی بھی تعریف کی ۔
West Bengal Elections: ممتا بنرجی نے مسلمانوں کے لیے کچھ نہیں کیا، ٹی ایم سی کی سیاست سے بی جے پی کو فائدہ، اسدالدین اویسی کی ممتا حکومت پر سخت تنقید
رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے مغربی بنگال کی سیاست میں بڑا انتخابی اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کی جماعت ترنمول کانگریس پر سخت تنقید کی ہے۔ اویسی نے الزام لگایا کہ ممتا بنرجی نے مسلمانوں کے ووٹ تو حاصل کیے، لیکن ان کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا اور ان کی سیاست ہی کی وجہ سے بی جے پی کو ریاست میں مضبوط ہونے کا موقع ملا۔
Delhi Assembly Bomb Threat: دہلی اسمبلی کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ای میل سے سکیورٹی ایجنسیوں میں ہلچل
موصولہ ای میل میں دھمکی دینے والے شخص نے کہا کہ اگر فوری طور پر عمارت کو خالی نہ کرایا گیا تو زوردار دھماکہ ہو سکتا ہے۔ ای میل میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ دھماکہ خیز مواد مختلف مقامات پر نصب کیا گیا ہے، جس سے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس اطلاع کے بعد اسمبلی احاطے میں ہنگامی بنیادوں پر تلاشی مہم شروع کر دی گئی۔
Crude Oil Prices: سیزفائر کی امیدوں کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ، 7 فیصد تک نیچے آیا برینٹ کروڈ
مغربی ایشیا میں جنگ بندی (سیزفائر) کی امیدوں کے درمیان عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں بدھ کو بڑی گراوٹ دیکھی گئی۔
Centre Notifies Order To Strengthen Piped Natural Gas Infrastructure: قدرتی گیس انفراسٹرکچر کے فروغ اور پی این جی کی رسائی بہتر بنانے کے لیے مرکز کا نیا حکم جاری
یہ حکم وزارت پیٹرولیم و قدرتی گیس کے ذریعے نافذ کیا گیا ہے، جس کا مقصد پائپ لائن بچھانے اور ان کی توسیع کے لیے ایک سادہ اور وقت بند فریم ورک فراہم کرنا ہے۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے منظوری میں تاخیر، زمین تک رسائی میں مشکلات اور انتظامی رکاوٹوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی، جس سے رہائشی علاقوں میں قدرتی گیس کا نیٹ ورک تیزی سے پھیل سکے گا۔
Ayushman Yojana: دیواس میں آیوشمان یوجنا مریضوں کے لیے بنی سنجیونی، مفت میں ہو رہا ڈائیلاسس
مرکزی حکومت کی اہم اسکیم پردھان منتری آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت دیواس، مدھیہ پردیش میں ہزاروں افراد کو مفت علاج کی سہولت حاصل ہو رہی ہے۔ اس اسکیم کا آغاز مرکزی حکومت نے کیا تھا، جس کا مقصد معاشی طور پر کمزور طبقے کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔





