Bharat Express

قومی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، 'آپ کا ہر ووٹ بہت اہم ہے، پہلے سرحد پر ہر روز بم دھماکے ہوتے تھے۔ آج یہ سب رک گیا ہے، پہلے دہشت گرد روز بم پھو ڑتے تھے، سلسلہ وار دھماکے ہوتے تھے۔

سورت لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے امیدوار نیلیش کمبھانی اپنے تین تجویز کنندگان میں سے ایک کوبھی انتخابی افسر کے سامنے پیش نہیں کر سکے، جس کے بعد انتخابی افسر نے نیلیش کمبھانی کا نامزدگی فارم منسوخ کر دیا۔

سماجوادی پارٹی نے پیر کے روز امیدواروں کی ایک اور فہرست جاری کی ہے۔ قنوج لوک سبھا سیٹ سے اکھلیش یادو نہیں اتر رہے ہیں بلکہ تیج پرتاپ یادو کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ وہیں بلیا سیٹ سے سناتن پانڈے کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔

فروری میں، دہلی ہائی کورٹ نے سومیا وشواناتھن کے قتل کے قصوروار تمام 4 لوگوں کی سزا کو معطل کر دیا تھا اور دہلی ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ سبھی قصوروار پہلے ہی 14 سال اور 9 ماہ کی سزا کاٹ چکے ہیں۔

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے اپنی پارٹی کے انتخابی منشور سے متعلق وزیراعظم مودی سے ملنے کا وقت مانگا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے آج پیر کے روزاس کی جانکاری دی۔

امت شاہ نے کہا، یہ پیسہ کہاں جائے گا؟ اس کے لیے منموہن سنگھ کا وہ بیان یاد رکھیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 'ملک کے وسائل پر پہلا حق اقلیتوں کا ہے، قبائلیوں، دلتوں کا نہیں...'

ویڈیو میں بی جے پی کے ایک حامی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ امیدوار کو دیکھ کر ووٹ نہیں دیں گے بلکہ پی ایم مودی کو دیکھ کر ووٹ دیں گے۔ اگر مودی جی گدھا بھی کھڑا کر دیں تو ہم اسے ووٹ دیں گے۔

ہائی کورٹ کے تبصرے کے بعد عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور دہلی حکومت کے وزیر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرنا  ایک شرارت تھی۔ اروند کیجریوال کے وکیل نے خود عدالت میں اس درخواست کی مخالفت کی۔

بدایوں کے سابق رکن پارلیمنٹ سلیم شیروانی نے کہا کہ ایک مسلم ہونے کے ناطے اگرمیں ایک سیکولر ملک میں محفوظ محسوس کرتا ہوں تو اس کا سہرا ہندوؤں کو جاتا ہے کیونکہ وہ مجھے محفوظ محسوس کراتے ہیں۔

آدرش نے ویڈیو کے تھمب نیل میں بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کھلے عام پیسے بانٹتے ہوئے پکڑے گئے تھے اور لوگ اسے لوک سبھا انتخابات کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کر رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ انہوں نے (دھامی) انتخابات کے دوران پیسے تقسیم کیے تھے۔