Bharat Express

قومی

ای ڈی کے مطابق، عام آدمی پارٹی کے ان لیڈروں میں ایم ایل اے درگیش پاٹھک کا نام بھی شامل ہے، جنہوں نے اس غیر ملکی فنڈ کو اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کیا۔

کنڈا رکن اسمبلی رگھوراج پرتاپ سنگھ عرف راجا بھیا، اب کھل کر بی جے پی کے خلاف آگئے ہیں۔ یوپی کی تین سیٹوں پراثر پڑنا طے مانا جا رہا ہے۔

درخواست دائر کرتے ہوئے قانون کے طالب علم نے ہائی کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگی تھی اور کہا تھا کہ انہوں نے عدالت کے اس فیصلے سے سبق سیکھا ہے۔

ملزمان کی جانب سے کہا گیا کہ ایس او جی نے ملزمان کو آر پی اے سے اٹھایا اور انہیں غیر قانونی حراست میں رکھا اوربعد میں انہیں گرفتار ظاہر کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا۔ نچلی عدالت نے ملزم کو رہا کرنے کا جو حکم دیا ہے وہ درست ہے۔

پرینکا گاندھی نے ووٹنگ کے پانچویں مرحلے کے دوران ٹویٹ کیا اور کہا کہ آپ کا ایک ووٹ ایک غریب خاندان کی خاتون کے کھاتے میں سالانہ ایک لاکھ روپے لے آئے گا۔ ہر شہری کو 25 لاکھ روپے کی مفت علاج کی سہولت ملے گی۔

درخواست میں الزام لگایا گیا کہ نئے فوجداری قوانین زیادہ سخت ہیں اور اس سے ملک میں پولیس راج قائم ہوگا۔ یہ قوانین ملک کے عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی نے کئی بار اروند کیجریوال پر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ اب انہیں کھلے عام دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ پٹیل نگر میٹرو اسٹیشن اور راجیو چوک میٹرو اسٹیشن پر حملوں کی دھمکیاں ہیں۔

مینکا گاندھی نہیں چاہتی کہ پولرائزیشن کی سیاست یہاں ان کا کھیل خراب کرے۔ مینکا گاندھی دوسری بار سلطان پور سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔ اس سے پہلے 2014 میں ان کے بیٹے ورون گاندھی اس سیٹ سے ایم پی رہ چکے ہیں۔

عرضی میں کہا کہ اگست 2017 میں لاجپت نگرمیں نالے کی صفائی کے دوران تین سیوریج ملازمین کی موت ہوگئی تھی۔ درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ انہیں موت کے بعد 10 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا گیا۔

شمالی 24 پرگنہ کی بیرک پور لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار ارجن سنگھ اور ٹی ایم سی کے کارکن کے درمیان جھگڑا ہوا۔ ارجن سنگھ نے الزام لگایا کہ ٹی ایم سی کارکنان لوگوں کو لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لیے ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے باہر نہیں آنے دے رہے ہیں۔