پانچویں مرحلے میں اب تک 10.28 فیصد ووٹنگ، راہل گاندھی ،راج ناتھ سنگھ اور ہیما مالنی نے کاسٹ کیا اپنا ووٹ ،جانئے کہاں خواتین ووٹرز کو روکا جا رہا ہےووٹ کاسٹ کرنے سے؟
لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لیے چھ ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 49 سیٹوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ یہ راؤنڈ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ ، اسمرتی ایرانی اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سمیت کئی سرکردہ لیڈروں کی انتخابی قسمت کا فیصلہ پونے جارہا ہے۔ 49 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں 82 خواتین سمیت کل 695 امیدوار میدان میں ہیں۔ جن 8 ریاستوں میں ووٹنگ
ہو رہی ہے ان میں جھارکھنڈ کی 3، اڑیشہ کی 5، اتر پردیش کی 14، بہار کی 5، مہاراشٹر کی 13، مغربی بنگال کی 7 اور لداخ کی 7 سیٹیں شامل ہیں۔
پانچویں مرحلے ہوئی اتنی فیصد ووٹنگ
انتخابات کے پانچویں مرحلے میں صبح 9 بجے تک 10.28 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ بہار 8.86فیصد جموں و کشمیر 7.63فیصد جھارکھنڈ 11.68فیصد لداخ 10.51فیصد مہاراشٹر 6.33فیصد اڑیشہ 6.87فیصد مغربی بنگال 15.35فیصد ووٹنگ ہوئی۔
خواتین ووٹروں کو روکا جا رہا ہے – ارجن سنگھ
شمالی 24 پرگنہ کی بیرک پور لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار ارجن سنگھ اور ٹی ایم سی کے کارکن کے درمیان جھگڑا ہوا۔ ارجن سنگھ نے الزام لگایا کہ ٹی ایم سی کارکنان لوگوں کو لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لیے ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے باہر نہیں آنے دے رہے ہیں۔
بیرک پور لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار ارجن سنگھ نے کہا کہ خواتین ووٹروں کو روکا جا رہا ہے۔ پولیس کچھ نہیں کر رہی۔ بونی نامی کا یہ شخص ہے، جو لوگوں کو ڈرا رہا ہے اور انہیں گھروں سے باہر نہیں نکلنے دے رہا ہے۔ ووٹ ڈالنے سے روکا جا رہا ہے، میں نے اس کی شکایت ریاستی الیکشن کمیشن سے کی ہے۔
وزیر دفاع اور لکھنؤ لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار راج ناتھ سنگھ ووٹ ڈالنے کے بعد اپنی سیاہی والی انگلی دکھاتے نظر آرہے ہیں۔ راج ناتھ سنگھ نے لکھنؤ کے ایک پولنگ بوتھ پر لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا ووٹ ڈالا۔ اس سیٹ سے سماج وادی پارٹی نے رویداس مہروترا کو میدان میں اتارا ہے۔
اداکارہ اور ایم پی ہیما مالنی نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا
اداکارہ اور ایم پی ہیما مالنی، ان کی بیٹی اور اداکارہ ایشا دیول نے ممبئی کے ایک پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
بھارت ایکسپریس