Zia Ur Rehman Barq Slams Demolition Of Mosque In Sambhal: ’آئی لو محمد کہوں گا‘، ہمت ہے تو مجھے پھانسی دے دو: ضیاء الرحمٰن برق، سنبھل میں مسجد پر بلڈوزر کارروائی پر انتظامیہ اور حکومت کو بنایا نشانہ
اتوار کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضیاء الرحمٰن برق نے کہا کہ اگر کوئی شخص ’’آئی لو محمد‘‘ کہتا ہے تو اس میں غیر قانونی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی ’’آئی لو محمد‘‘ کہتے ہیں اور اگر یہ جرم ہے تو انہیں سزا دے دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے نعروں یا پوسٹروں کو متنازعہ بنا کر اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Air Pollution Alert: فضائی آلودگی دماغی صحت کے لیے بھی خطرہ، یادداشت اور سوچنے کی صلاحیت متاثر ہونے کا انکشاف
تحقیق میں بتایا گیا کہ جنگلات میں لگنے والی آگ، فوسل فیول سے چلنے والے بجلی گھروں، مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ڈیٹا سینٹروں اور زیادہ ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں سے پیدا ہونے والی آلودگی مسلسل فضائی معیار کو خراب کر رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ آلودہ ذرات نہ صرف ماحول بلکہ انسانی صحت کے مختلف پہلوؤں کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو رہے ہیں۔
Khan Global Coaching Centre: پٹنہ میں خان گلوبل اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ کا فائر سیفٹی آڈٹ، پولیس تحقیقات بھی جاری، 2 جون کی رات پیش آیا تھا ہنگامہ
5 جون کو کدم کواں تھانے میں معروف ماہر تعلیم فیصل خان جو ’خان سر‘ کے نام سے مہشور ہیں اور دو دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ ان پر بھارتیہ نیائے سنہتا (BNS) کی دفعہ 109 (اکسانا یا معاونت کرنا) اور آرمس ایکٹ کی دفعات 25(9)، 27 اور 35 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Three Language Policy: کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ نے پی ایم مودی کو لکھا خط، سی بی ایس ای کی ’سہ لسانی‘ پالیسی پر فوری روک لگانے کا کیا مطالبہ
تعلیم، خواتین، اطفال، نوجوانوں اور کھیلوں سے متعلق پارلیمانی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین دگ وجے سنگھ نے اپنے خط میں کہا کہ تعلیمی سیشن شروع ہونے کے بعد کسی نئی پالیسی کو اچانک نافذ کرنا مناسب نہیں ہے۔ ان کے مطابق اس فیصلے سے ملک بھر کے لاکھوں طلبہ، ہزاروں اسکولوں اور والدین کے لیے غیر یقینی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
Delhi Monsoon Arrival Date: دہلی کو شدید گرمی سے کب ملے گی راحت؟ محکمہ موسمیات نے مانسون کی آمد کے ممکنہ وقت کی دی جانکاری
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی مانسون اگرچہ کیرلم میں اپنی معمول کی تاریخ سے چند دن تاخیر سے پہنچا، تاہم اس کے بعد اس کی رفتار میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ مانسون 4 جون کو کیرلم پہنچا، جبکہ اس کی معمول کی آمد یکم جون کو متوقع تھی۔ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے 26 مئی تک مانسون کے کیرلم پہنچنے کا اندازہ ظاہر کیا تھا، لیکن موسمی حالات کے باعث اس میں تاخیر ہوئی۔
CBSE Re-Evaluation Deadline: سی بی ایس ای ری-ایویلیوایشن پورٹل پر درخواست کا آج آخری دن، طلبہ کے پاس صرف چند گھنٹے باقی
سی بی ایس ای نے اس سے قبل درخواستوں کی آخری تاریخ 6 جون مقرر کی تھی، تاہم بڑی تعداد میں طلبہ کی جانب سے تکنیکی مشکلات کی شکایات اور نتائج کے اعلان کے بعد بڑھتی ہوئی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مدت میں ایک دن کی توسیع کر دی گئی تھی۔ اب بورڈ نے واضح کر دیا ہے کہ توسیع شدہ مدت آج رات ختم ہو جائے گی اور اس کے بعد کوئی نئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔
UN Military Gender Advocate Award: میجر ابھلاشا براک اقوام متحدہ کے ’فوجی جینڈر ایڈووکیٹ ایوارڈ‘ سے سرفراز، وزیراعظم مودی نے دی مبارکباد
میجر ابھلاشا براک کو یہ ایوارڈ امن مشنز میں خواتین کے کردار، نمائندگی اور نقطۂ نظر کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق میجر براک نے مقامی برادریوں کے ساتھ اعتماد سازی کے ذریعے ابتدائی انتباہی نظام قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جس سے شہریوں کی حفاظت کو مضبوطی ملی۔
Central Board of Secondary Education: سی بی ایس ای ری ایویلیوایشن پورٹل پر درخواست کا آج آخری دن، طلبہ کے پاس چند گھنٹے باقی
ری ایویلیوایشن کے عمل کے تحت طلبہ پہلے اپنی جانچ شدہ جوابی کاپی کی اسکین شدہ نقل حاصل کرتے ہیں۔ اس کے بعد وہ نمبرات کی تصدیق یا کسی مخصوص سوال کے دوبارہ جائزے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس نظام کا مقصد طلبہ کو اپنی جوابی کاپیوں کی جانچ کے حوالے سے شفافیت اور اطمینان فراہم کرنا ہے۔
Daman Summer Holidays: وزیر اعظم مودی کے دورے کے بعد دمن کی سیاحتی شناخت مضبوط، گرمیوں کی تعطیلات میں ’’منی گوا‘‘ سیاحوں کی پہلی پسند بن گیا
دمن میں سیاحتی سرگرمیوں میں حالیہ اضافہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ دمن کے بعد مزید نمایاں ہوا ہے۔ وزیرِ اعظم نے اپنے دورے کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا تھا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے دمن کی ترقی اور سیاحتی امکانات کا ذکر کرتے ہوئے اس کا موازنہ سنگاپور سے کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ خطہ تیزی سے ترقی اور جدید انفراسٹرکچر کی جانب بڑھ رہا ہے۔
Adani’s net worth swelled to $89.2 billion: ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے گوتم اڈانی، دولت 89 ارب ڈالر سے تجاوز
فوربز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران گوتم اڈانی کی دولت میں تقریباً 10 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ اس وقت دیکھنے میں آیا ،جب امریکہ کے محکمہ انصاف کی جانب سے اڈانی گروپ کے خلاف عائد کیے گئے مبینہ دھوکہ دہی کے الزامات کو مسترد کر دیا گیا۔





