Bharat Express

قومی

مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر نے ہرمندر سنگھ جسی کا بی جے پی میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت سے متاثر ہو کر بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔

سواتی مالیوال نے اس سانحہ کے بعد پہلی بارانٹرویودیا ہے۔ نیوزایجنسی اے این آئی سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ وہ 13 مئی کوصبح تقریباً 9 بجے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال سے ملاقات کرنے ان کی رہائش گاہ پرپہنچی تھی، وہاں پر اسٹاف نے ڈرائننگ روم میں بٹھایا۔

جھارکھنڈ کی گوڈا لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار اور پارٹی لیڈر نشی کانت دوبے نے بتایا ہے کہ ان کی پارٹی کو 400 سیٹوں کی ضرورت کیوں ہے۔

روہت پوار نے کہا، "ڈومبیولی کی ایک کیمیکل کمپنی میں آگ لگنے کا واقعہ انتہائی لرزہ خیز ہے۔ یہ بھی اطلاع ہے کہ کچھ کارکن زخمی ہوئے ہیں اور میری دعا ہے کہ وہ سب جلد صحت یاب ہو جائیں۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے  آگ بجھانے کی  کوششیں جاری ہیں۔

سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے اپنے پوتے پراجول ریونا کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد ہندوستان واپس آجائیں۔

راہل گاندھی نے دہلی کے لوگوں سے کہا کہ آج غریب خاندانوں کے لوگوں کو کنٹریکٹ پر کام کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ جس میں زیادہ تر لوگ دلت، پسماندہ اور قبائلی طبقات سے آتے ہیں۔ اسی لیے کانگریس نے گارنٹی دی ہے۔

ایس پی سماجوادی پارٹی کے رکن پا رلیمنٹ نے کہا کہ اب ہندو بھائی ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے، کوئی طاقت ہندوؤں اور مسلمانوں کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کر سکتی۔

بکرے کے مالک نے بتایا کہ اس کے فارم میں بکروں کی 36 اقسام ہیں جن میں سے ایک کی بولی 60 لاکھ روپے سے شروع ہوگی۔

دہلی خواتین کمیشن کی سابق چیئرپرسن سواتی مالیوال نے کہا کہ میں کسی کو کلین چٹ نہیں دے رہی ہوں، جس وقت میں وزیراعلیٰ سے ملنے گئی تھی اور میرے ساتھ مارپیٹ کی گئی، اس وقت اروند کیجریوال گھر میں موجود تھے۔

دہلی میں ووٹنگ سے پہلے بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی نے چیف الیکٹورل آفیسر سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ووٹنگ سے پہلے برقع میں آنے والی خواتین کی پہچان کی جائے۔