Bharat Express DD Free Dish

قومی

جوہری ایندھن اور ری ایکٹرز میں استعمال ہونے والے مخصوص آلات کے درآمدی محصولات ختم کردی گئی ہے۔ اس فیصلے سے این پی سی آئی ایل سمیت کئی اداروں کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔

ٹنڈر کے ذریعے ہونے والی دوستی اور 52 لاکھ روپے کی مبینہ دھوکہ دہی کے معاملے میں عدالت نے ملزم کی ضمانت مسترد کر دی ہے۔ ساتھ ہی تفتیشی ایجنسی اور شکایت درج کرانے کے عمل پر بھی سنگین سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

اس مفاہمت نامے پروزیرداخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر پیٹرولیم و قدرتی گیس ہردیپ سنگھ پوری، آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما اور ناگالینڈ کے وزیراعلیٰ نیفیو ریو کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔

وکرم بھٹ نے اپنی بات کو فلمی انداز میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہر فلم ساز اور ناظر کو ایسی کہانیاں پسند ہوتی ہیں جن میں ناانصافی کا جواب دیا جاتا ہے اور مظلوم کو انصاف ملتا ہے۔انہوں نے کہا، ’’اگر ایک فلم میکر کے نقطۂ نظر سے دیکھا جائے تو ہر کوئی ایسی کہانی پسند کرتا ہے جس میں ظلم اور ناانصافی کے خلاف جواب دیا جائے۔ ‘‘

بہار کے ضلع بکسر میں چور 132 فٹ اونچا موبائل ٹاور، کیبل اور جنریٹر تک چرا لے گئے۔ کمپنی کے افسران مرمت کے لیے پہنچے تو موقع پر صرف خالی جگہ ملی، جبکہ پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے…

جمعہ کی صبح لکھنؤ سے دہلی جانے والی انڈیگو کی ایک پرواز کے ٹوائلٹ میں ’بم‘ لکھا ہوا ٹشو پیپر ملنے سے ہلچل مچ گئی۔ واقعے کے بعد طیارے میں سوار تقریباً 180 مسافروں کو فوری طور پر اتار کر سیکیورٹی جانچ کی گئی۔ تاہم، تفصیلی تفتیش اور تلاشی کے بعد یہ دھمکی محض افواہ ثابت ہوئی اور طیارے میں کوئی مشتبہ یا خطرناک چیز نہیں ملی۔

شری امرناتھ جی یاترا 2026 کا آغاز 3 جولائی کو ہوگا اور یہ 28 اگست تک جاری رہے گی۔ مجموعی طور پر 58 دنوں پر مشتمل اس یاترا میں ملک اور بیرونِ ملک سے لاکھوں عقیدت مندوں کی شرکت متوقع ہے۔ امت شاہ نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت، جموں و کشمیر انتظامیہ اور تمام سکیورٹی ایجنسیاں باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں تاکہ مقدس امرناتھ غار کی یاترا کرنے والے زائرین کو محفوظ، پُرامن اور سہولتوں سے آراستہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

وزیراعظم  مودی نے کہا کہ بھارت 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، لیکن خواتین کی مکمل شمولیت کے بغیر یہ ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے مطابق خواتین کا بااختیار ہونا صرف سماجی انصاف کا مسئلہ نہیں بلکہ قومی تعمیر اور ترقی کی بنیادی شرط ہے۔

نامزدگی مسترد ہونے کے بعد کانگریس کے اعلیٰ رہنماؤں نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کر کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ بعد ازاں پارٹی نے اس معاملے میں سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔

‎امیر جماعت سید سعادت اللہ حسینی نے ذمہ داروں کے احتساب اور حکومتِ ہند سے سخت سفارتی اقدام کا کیا مطالبہ