India-Pakistan tensions, high alert in Punjab: پنجاب میں میزائل کا ملبہ ملنے سے سنسنی، بھارت-پاکستان کشیدگی کے درمیان ہائی الرٹ
امرتسر کے کتھونگل علاقے کے جٹھوال گاؤں میں تیز دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ مقامی افراد نے آسمان میں تیز روشنی دیکھی، جس کے بعد کھیتوں میں دھات کے ٹکڑے ملے۔ سیکیورٹی فورسز اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبہ قبضے میں لے لیا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ کسی میزائل یا پروجیکٹائل کا حصہ بتایا جا رہا ہے۔
”سندور مطلب ہماری جان…“ پہلگام حملے میں مارے گئے مدھوسودن راؤ کی اہلیہ نے Operation Sindoor کے لئے پی ایم مودی کا ادا کیا شکریہ
پہلگام دہشت گردانہ حملے میں جان گنوانے والے آندھرا پردیش کے نیلاپور کے مدھوسودن راؤ کی اہلیہ کماکشی پرسنا نے ’آپریشن سندور‘ کے لئے وزیراعظم مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے ہمارا بدلہ لے لیا۔
High-level meeting chaired by Prime Minister Narendra Modi: وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کی ہائی لیول میٹنگ، مختلف وزارتوں اور محکموں کے سکریٹریوں کے ساتھ قومی سلامتی کی صورت حال کا لیا گیا جائزہ
وزیرِ اعظم نے اجلاس کے دوران زور دیا کہ وزارتوں اور ایجنسیوں کے درمیان بے رکاوٹ رابطہ ضروری ہے تاکہ آپریشنل تسلسل اور ادارہ جاتی لچک کو برقرار رکھا جا سکے۔ انہوں نے موجودہ صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے وزارتوں کی منصوبہ بندی اور تیاریوں پر تفصیلی جائزہ بھی لیا۔
Adani Green Becomes World’s First Renewable Energy IPP Among Top 10 players To Turn Water Positive: دنیا کا پہلا قابل تجدید توانائی آئی پی پی بنا اڈانی گرین، پانی کو مثبت بنانے والے 10 بہترین کھلاڑیوں میں شامل
اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ کے آپریٹنگ پورٹ فولیو کو واٹر پازیٹو، سنگل یوز پلاسٹک فری اور زیرو ویسٹ ٹو لینڈ فل کے طور پر سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے، جو کمپنی کے پائیدار ترقی کے عزم کا ثبوت ہے۔ ایک جرات مندانہ ای ایس جی مقصد کے طور پر شروع کیا گیا یہ ہدف اب ایک ملک گیر بینچ مارک بن گیا ہے، جس نے بھارت کی سب سے بڑی قابل تجدید توانائی کمپنی اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ کو گرین انرجی اور بلیو پلینٹ کی تحریک میں سب سے آگے رکھا ہے۔
After Operation Sindoor, Pakistan will be submerged in flood! آپریشن سندور کے بعد اب پاکستان سیلاب کا قہر! جموں و کشمیر میں بارش کی وجہ سے دریاؤں کی سطح آب میں اضافہ کے بعد بگلہار اور سلال ڈیم کے گیٹ کھولے گئے
جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں دریائے چناب پر بنائے گئے بگلہار ڈیم کے دو دروازے شدید بارش کے باعث کھول دیے گئے ہیں۔ پانی کی سطح میں اضافے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا تاکہ پانی کی سطح کنٹرول میں رہے اور پن بجلی کی پیداوار آسانی سے ہو سکے۔ اس اقدام سے پاکستان میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ جموں و کشمیر میں بارش کی وجہ سے دریاؤں کی سطح آب میں اضافہ ہوا ہے۔
Prithviraj Chavan on codename ‘Operation Sindoor’: پرتھوی راج چوان نے ’آپریشن سندور‘ کوڈ نام پر اٹھائے سوال، کانگریس پارٹی نے کیا کنارہ
جمعرات کے روز کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے کہا کہ ابھی کسی کو اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت چاہے کوئی بھی قدم اٹھائے، کانگریس پارٹی مضبوطی سے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
Punjab Shahi Imam On Operation Sindoor: ’آپریشن سندور‘ کے بعد پنجاب کے شاہی امام کا پاکستان پر بڑا بیان، ’اگراس بار بھی…‘
پنجاب کے شاہی امام مولانا عثمان رحمانی لدھیانوی نے ’آپریشن سندور‘ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب جاگ جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگرکوئی گستاخی دہرائی گئی توپھرمنہ توڑجواب دیا جائے گا۔
Terrible road accident in Aligarh: علی گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ، پولیس کی وین کینٹر میں گھسی، 4 پولیس اہلکاروں سمیت 5 کی موت
دہلی-کانپور ہائی وے پر گاؤں چکاوٹی کے پاس فیروز آباد سے ملزم کو پیشی کے لیے مظفرنگر لے جا رہی پولیس کی گاڑی کھڑے کینٹر میں سیدھی جا کر گھس گئی۔ حادثے میں ملزم کی بھی موت ہو گئی۔
All Party Meeting on Operation Sindoor: آل پارٹی میٹنگ میں ’آپریشن سندور‘ کی دی گئی جانکاری، حکومت نے کہا- 100 دہشت گرد ہوئے ہلاک، اپوزیشن نے کہا ہم ہرقدم پرحکومت کے ساتھ
آپریشن سندورکوانجام دینے کے بعد حکومت نے آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے۔ اس میٹنگ میں حکومت نے اپوزیشن پارٹیوں کواس آپریشن کے بارے میں جانکاری دی۔
Operation Sindoor: جموں علاقے میں 72 گھنٹے کا الرٹ، کئی مقامات پرخالی کرائے جا رہے ہیں گاؤں، اسکول-کالج بھی بند
مرکز کے زیر انتظام وادی کشمیر کو بھی الرٹ موڈ پر رکھا گیا ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر وادی کے تمام اضلاع میں کنٹرول روم نمبر جاری کردیئے گئے ہیں۔ یہ نمبر کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں لوگوں کی مدد کے لئے دیئے گئے ہیں۔





