بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران پنجاب کے امرتسر اور ہوشیارپور اضلاع میں میزائل جیسا ملبہ ملنے کے بعد سنسنی پھیل گئی ہے۔ ہوشیارپور میں چینی ساختہ PL-15 میزائل کے حصے کی برآمدگی پر تحقیقاتی ایجنسیاں متحرک ہو گئی ہیں۔
امرتسر کے جٹھوال گاؤں میں دھماکوں کی آواز
بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 1:10 سے 1:20 کے درمیان امرتسر کے کتھونگل علاقے کے جٹھوال گاؤں میں تیز دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ مقامی افراد نے آسمان میں تیز روشنی دیکھی، جس کے بعد کھیتوں میں دھات کے ٹکڑے ملے۔ سکیورٹی فورسز اور فارنسک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبہ قبضے میں لے لیا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ کسی میزائل یا پروجیکٹائل کا حصہ بتایا جا رہا ہے۔
ہوشیارپور میں ملا چینی PL-15 میزائل کا ٹکڑا
ہوشیارپور میں بھی ایسا ہی ملبہ ملا ہے جو کہ چینی ساختہ PL-15 ایئر ٹو ایئر میزائل کا حصہ بتایا جا رہا ہے۔ یہ میزائل پاکستان ایئر فورس استعمال کرتی ہے، جس کی بنیاد پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہوسکتا ہے یہ میزائل پاکستان کی جانب سے داغا گیا ہو۔
کئی اضلاع میں دھماکے، عوام میں خوف و ہراس
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم نے وقت پر ردعمل دیتے ہوئے پنجاب کی سرحد کے قریب کئی پروجیکٹائلز کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا، جس کی وجہ سے مختلف اضلاع میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور عوام میں افرا تفری مچ گئی۔ کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی، جسے صبح تک بحال کر دیا گیا۔
پنجاب اور ایل او سی سے ملحقہ علاقوں میں ہائی الرٹ
سیکیورٹی ایجنسیاں اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات کر رہی ہیں کہ یہ میزائل کہاں سے داغے گئے اور ان کا مقصد کیا تھا۔ فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، لیکن شہری علاقوں میں ملبہ گرنے سے عوام میں خوف کا ماحول ہے۔ صورتحال سنگین ہے اور پنجاب کے ساتھ لائن آف کنٹرول (LOC) سے متصل علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


