Bharat Express DD Free Dish

Prithviraj Chavan on codename ‘Operation Sindoor’: پرتھوی راج چوان نے ’آپریشن سندور‘ کوڈ نام پر اٹھائے سوال، کانگریس پارٹی نے کیا کنارہ

جمعرات کے روز کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے کہا کہ ابھی کسی کو اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت چاہے کوئی بھی قدم اٹھائے، کانگریس پارٹی مضبوطی سے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

پرتھوی راج چوان کے بیان سے کانگریس نے کیا کنارہ

نئی دہلی: مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے سینئر لیڈر پرتھوی راج چوان کے ’آپریشن سندور‘ پر حکومت کے جذباتی فائدہ لینے والے بیان سے کانگریس نے خود کو الگ کر لیا ہے۔ پارٹی کے ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔

دراصل کانگریس کے سینئر لیڈر پرتھوی راج چوان نے کہا کہ مرکزی حکومت آپریشن سندور کے ذریعے اس کا جذباتی فائدہ اٹھا رہی ہے۔ جنگیں بندوقوں، طیاروں اور بموں سے لڑی جاتی ہیں نہ کہ علامتوں یا جذبات کے ذریعے۔ کانگریس نے پرتھوی راج چوان کے آپریشن سندور پر سوال اٹھانے کو لے کر اپنا موقف واضح کیا اور ان اس بیان سے خود کو الگ کرلیا ہے۔

جمعرات کے روز نیوز ایجنسی آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے کہا کہ ابھی کسی کو اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت چاہے کوئی بھی قدم اٹھائے، کانگریس پارٹی مضبوطی سے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

پون کھیڑا نے مزید کہا، ’’آج پوری دنیا دیکھ رہی ہے، ہندوستان اور پاکستان میں فرق ہے، ہندوستان نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جب کہ پاکستان ہمارے معصوم، نہتے شہریوں پر حملہ کر رہا ہے۔ دنیا کو سمجھ میں آ گیا ہوگا ان دونوں ممالک کے درمیان کا فرق۔ پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد، ہم نے پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا، پاکستان اس معاملے پر خود دہشت گردوں کو شہ دیتا ہے اور آج پھر جس طرح پاکستان نے گرو دوارا پر حملہ کیا، شہریوں پر حملہ کیا، چھوٹے بچوں کو ہلاک کیا، میرا ماننا ہے کہ اب دنیا کو اس پر اسٹینڈ لینا چاہیے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہندوستانی فوج نے آپریشن سندور کے ذریعے پاکستان اور پی او کے کے 9 دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا تھا۔ مجموعی طور پر نو مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں دہشت گردی کے مقامات مرکز سبحان اللہ بہاولپور، مرکز طیبہ، مریدکے، سرجل/تہرہ کلاں، مہمونہ زویا فیسلیٹی، سیالکوٹ، مرکز اہل حدیث برنالہ، بھمبر مرکز عباس، کوٹلی، مسکر راحل شاہد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مظفرآباد میں شوائی نالہ قائم، مرکز سیدنا بلال شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read