Bharat Express DD Free Dish

Prithviraj Chavan

مہاراشٹر کانگریس کے سینئرلیڈر نانا پٹولے نے کہا کہ انضمام سے متعلق کوئی تبادلہ خیال نہیں ہے۔ یہ افواہ ہے۔ وہیں، سابق وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے کہا کہ انہوں نے یہ خبریں اخبارمیں دیکھی ہیں، لیکن انفرادی طورپرکچھ نہیں معلوم ہے۔ حالانکہ انہوں نے یہ ضرورکہا تھا کہ جن بھی پارٹیوں نے اپنے نام سے کانگریس نہیں ہٹایا، چاہے وہ ترنمول ہویا این سی پی ہو، انہیں واپس گھر لوٹنا چاہئے۔

’آپریشن سندور‘ کے حوالے سے کانگریس لیڈر اور مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوان کے بیان نے سیاسی ہلچل پیدا کر دی ہے۔ انہوں نے آپریشن اور 12 لاکھ فوجیوں پر سوال اٹھایا، جس پر بی جے پی شدید برہم ہو گئی ہے۔

جمعرات کے روز کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے کہا کہ ابھی کسی کو اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت چاہے کوئی بھی قدم اٹھائے، کانگریس پارٹی مضبوطی سے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

دہلی کانگریس مسلسل عام آدمی پارٹی اور اروند کجریوال پر حملہ کر رہی ہے۔ اروند کجریوال نئی دہلی سیٹ سے انتخابی میدان میں ہیں۔ یہاں سے کانگریس نے دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کے بیٹے سندیپ دکشت کو میدان میں اتارا ہے۔

اجیت پوار اس ماہ کے شروع میں این سی پی کے کئی ایم ایل ایز کے ساتھ این ڈی اے میں شامل ہوئے تھے۔ انہوں نے مہاراشٹر حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ جب کہ ان کے ساتھ این سی پی کے آٹھ دیگر ارکان اسمبلی نے وزیر کے طور پر حلف لیا۔